ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں کار کنٹینر سے ٹکرا گئی، ماں اور بیٹی ہلاک، چار افراد زخمی

بیندور میں کار کنٹینر سے ٹکرا گئی، ماں اور بیٹی ہلاک، چار افراد زخمی

Sun, 29 Mar 2026 19:26:27    S O News
بیندور میں کار کنٹینر سے ٹکرا گئی، ماں اور بیٹی ہلاک، چار افراد زخمی

بیندور،  29 / مارچ (ایس او نیوز) آج بیندور تعلقہ کے ناوندا میں نیشنل ہائی وے کے کنارے پارک کیے ہوئے کنٹینر سے ایک کار ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ماں اور بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
    
مہلوکین کی شناخت مامتا (36 سال) اور اس کی بیٹی دھریتیکا (14 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا   جاتا ہے کہ بینگلورو سے تعلق رکھنے والی مامتا اور دھریتیکا اس فیمیلی میں شامل تھے جو سیر و تفریح کے لئے آئے تھے ۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا یہ لوگ اڈپی ضلع کے کئی مقامات کی سیاحت کے بعد  اتر کنڑا کے مرڈیشور اور گوکرن کی طرف سفر کر رہے تھے ۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق کار میں سفر کر رہے دیگر چار افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کو علاج کے لئے کنداپور کے آدرش ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے جبکہ چوتھے شخص منی پال کے کے ایم سی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے ۔
    
دو گاڑیوں کے بیچ اتنی زوردار ٹکر ہوئی کہ اس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا ۔ حادثہ پیش آتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگے بڑھ کر زخمیوں کو باہر نکالنے اور انہیں اسپتال میں منتقل کرنے میں تعاون کیا ۔ 
    
بیندور پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: