ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کار اور اسکوٹر کی ٹکر میں بھٹکل کا نوجوان شدید زخمی ؛ مینگلور منتقل

کار اور اسکوٹر کی ٹکر میں بھٹکل کا نوجوان شدید زخمی ؛ مینگلور منتقل

Mon, 23 Mar 2026 19:44:24    S O News
کار اور اسکوٹر کی ٹکر میں بھٹکل کا نوجوان شدید زخمی ؛ مینگلور منتقل

بھٹکل، 23 مارچ (ایس او نیوز): بھٹکل سے ہوناور جانے کے دوران منکی نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں اسکوٹر سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ پیر دوپہر قریب ڈھائی بجے پیش آیا۔

زخمی کی شناخت بھٹکل کے تینگنگونڈی علاقے کے رہائشی عنایت اللہ بنگالی (45) کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عنایت اللہ اپنی برگمین اسکوٹر پر پھول سپلائی کرنے کے لیے ہوناور جا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر کے نتیجے میں وہ اچھل کر کار پر جا گرا، جبکہ اس کا ہیلمیٹ دور جا گرا۔

حادثے کے فوراً بعد زخمی کو پہلے منکی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے بھٹکل سرکاری اسپتال اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے مینگلور کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق جس کار نے ٹکر ماری، اسی کار کے ڈرائیور نے زخمی کو فوری طور پر منکی اسپتال پہنچایا۔

اس سلسلے میں منکی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Share: