ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: بس اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار ہلاک

بھٹکل: بس اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار ہلاک

Mon, 26 Jan 2026 21:19:10    S O News
بھٹکل: بس اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار ہلاک

بھٹکل، 26 جنوری (ایس او نیوز): تعلقہ کے مرڈیشور، بستی مکی نیشنل ہائی وے پر ایک پرائیویٹ بس اور بائک کے درمیان ہونے والی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت قریبی علاقہ ترن مکی کے رہائشی جوسف ڈی سوزا (40) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ پیر کی شب قریب آٹھ بجے پیش آیا۔

پولس نے بتایا کہ بس بھٹکل سے ساگر کے راستے بینگلورو جا رہی تھی، جبکہ بائک سوار جوسف ڈی سوزا سڑک عبور کر رہا تھا۔ اسی دوران تیز رفتار بس نے بائک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی ہنومنت برادر اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

مرڈیشور پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


Share: