ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : نیو انگلش اسکول میں 29 اپریل کو ہوگا سابق طلبہ کا اجلاس اور 'گرو وندنا' پروگرام

بھٹکل : نیو انگلش اسکول میں 29 اپریل کو ہوگا سابق طلبہ کا اجلاس اور 'گرو وندنا' پروگرام

Sat, 18 Apr 2026 18:25:56    S O News
بھٹکل : نیو انگلش اسکول میں 29 اپریل کو ہوگا سابق طلبہ کا اجلاس اور 'گرو وندنا' پروگرام

بھٹکل،  18/ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی منیجر راجیش نائیک نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا ہے کہ 29 اپریل کو صبح 11 بجے نیو انگلش اسکول کے احاطے میں سابق طلبہ کا اجلاس اور 'گرو وندنا' پروگرام منعقد ہوگا ۔
    
انہوں نے گرو سدھیندرا کالج میں پروگرام کے دعوت نامے کا اجرا کرتے ہوئے بتایا کہ " اتر کنڑا ضلع میں 20 ویں صدی کے آغاز میں تعلیم کے مواقع بہت ہی محدود تھے ۔ بھٹکل اور اطراف کے علاقوں میں بس چند ہی کنڑا میڈیم کے پرائمری اسکول موجود تھے ۔ ان حالات میں ہر کسی کو تعلیم کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے 1935 میں ناگپّا وامن نائیک، رام کرشنا نائیک اور وامن گنپیّا شانبھاگ کی دور اندیشی بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کا قیام عمل میں آیا ۔ سماج کے تجارت پیشہ خاندانوں، علم پرور شخصیات اور عطیہ دہندگان کے تعاون سے ٹرسٹ نے ترقی کے مرحلے طے کیے ہیں ۔
    
انہوں نے بتایا کہ 4 جولائی 1935 سے کنڑا میڈیم پرائمری اسکول کی شکل میں دی نیو انگلش اسکول کی سرگرمیاں شروع ہوئیں ۔ 1935/36 تعلیمی سال کے لئے 34 طالب علموں کے داخلے کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ آج یہ اسکول 90 سال کے تعلیمی سفر کے ساتھ اپنی صدی پوری کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے جو ایک قابل رشک مرحلہ ہے ۔
    
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر اسکول سے فارغ ہونے والے سابق طلبہ کو ایک ساتھ جوڑنے کا اجلاس منعقد کرنا طے پایا ہے جس کے لئے ان سے رابطہ کا کام جاری ہے ۔ اس اجلاس میں شرکت کے خواہشمند دی نیو انگلش اسکول کے سابق طلبہ 9113871471 نمبر پر رابطہ کرکے اپنا رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ 
    
اس موقع پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نائیک کے علاوہ ٹرسٹی پردیپ پائی، ناگیش بھٹ، شریدھر شانبھاگ، رمیش کھاروی، سدھیندرا کالج کے پرنسپال شریناتھ پائی، نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال ویریندرا شانبھاگ، ودیا بھارتی کی ہیڈ مسٹریس روپا کھاروی، نیو انگلش ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر گنپتی شیرور سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔ 


Share: