ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں خسرہ کے معاملات میں اضافہ؛ روک تھام کے اقدامات تیز، ٹاسک فورس کا اجلاس

بھٹکل میں خسرہ کے معاملات میں اضافہ؛ روک تھام کے اقدامات تیز، ٹاسک فورس کا اجلاس

Mon, 13 Apr 2026 18:10:29    S O News
بھٹکل میں خسرہ کے معاملات میں اضافہ؛ روک تھام کے اقدامات تیز، ٹاسک فورس کا اجلاس

بھٹکل، 13 اپریل (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ میں خسرہ کے مشتبہ معاملات میں اضافہ کے بعد محکمۂ صحت نے صورتِ حال کا جائزہ لینے اور روک تھام کے اقدامات تیز کرنے کے لیے ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا۔

حکام کے مطابق مارچ سے خاص طور پر شہری علاقوں کے علاوہ جالی اور ہیبلے میں کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس انتہائی متعدی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوامی بیداری بڑھانے پر زور دیا گیا۔

محکمۂ صحت نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بخار اور دانوں کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور علامات کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ اس سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

متاثرہ افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ دانے ظاہر ہونے کے بعد کم از کم چار دن تک خود کو الگ رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خسرہ-روبیلا (ایم آر) ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے، اور والدین اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ خسرہ کو بھٹکل کی نوائطی زبان میں “گھور” کہا جاتا ہے۔


Share: