ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تیجسوی یادو کا دعویٰ: بنگال میں بی جے پی غیر مؤثر، ممتا بنرجی کی دوبارہ جیت یقینی

تیجسوی یادو کا دعویٰ: بنگال میں بی جے پی غیر مؤثر، ممتا بنرجی کی دوبارہ جیت یقینی

Sat, 25 Apr 2026 18:55:09    S O News

پٹنہ  ، 25/ اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو ان دنوں بنگال میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ وہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبارہ ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ بنائیں۔ ہفتہ (25 اپریل) کو سابق نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال اسمبلی انتخاب میں ممتا بنرجی کی جیت اور بی جے پی کی شکست ہوگی۔

’پی ٹی آئی‘ سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی کہیں نہیں ہے۔ ممتا دیدی دوبارہ انتخاب میں جیت حاصل کریں گی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے 2029 کے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پرعزم ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بنگال میں اسمبلی انتخاب جیتنے کے بعد ہم سب لوگ 2029 میں دہلی کی حکومت کو گرانے کا کام کریں گے۔‘‘

میڈیا سے گفتگو کے درمیان تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی پر طنز بھی کسا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم سے بہتر کوئی اداکار نہیں ہے، یہ بات تو سب جانتے ہیں۔ وہ بہار کے ستّو تو بھول گئے، اب بنگال میں انتخاب آیا تو جھال موڑی کے ذریعہ عوام کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک نفرت پھیلانے والی پارٹی ہے۔ یہ بھائی کو بھائی سے آپس میں لڑانے والے لوگ ہیں۔

میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں تیجسوی یاد نے کہا کہ ’’یہی تو ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے... خواہ لباس الگ ہو، کھانا پینا الگ ہو، وضع قطع مختلف وہ یا زبان الگ ہو...اسی لیے ہمار ملک عظیم کہلاتا ہے۔‘‘ عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا اراکین نے پارٹی چھوڑ دیا ہے۔ اس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا یہی کام ہے...جو بکنے والے ہیں وہ بک رہے ہیں...جو ڈرنے والے ہیں وہ سمجھوتہ کر رہے ہیں۔‘‘


Share: