دبئی 8/نومبر (ایس او نیوز): بھٹکل پریمیئر لیگ (BPL) نے اپنے 12ویں ایڈیشن کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو 4 جنوری 2026 سے شروع ہو کر 1 فروری 2026 کو شاندار فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
بی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین یاسر قاسمجی اور کمشنر طٰحہ معلم کی قیادت میں منعقد ہونے والا یہ ایڈیشن ایک بار پھر شاندار کرکٹ، تفریح سے بھرپور ہوگا۔
مقام اور ٹیمیں
کمشنر طٰحہ معلم کے مطابق، اس بار کی لیگ میں آٹھ مضبوط ٹیمیں جے ایم آر کرکٹ گراؤنڈ، زید روڈ، شارجہ میں اعزاز کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اور شیڈول
بی پی ایل کے 12ویں سیزن میں 15 دلچسپ میچس شامل ہوں گے، جو پانچ مسلسل اتواروں کو کھیلے جائیں گے، ابتدا 4 جنوری 2026 سے ہوگی۔
لیگ مرحلہ: ہر اتوار دو ڈبل ہیڈر میچس، دوپہر 3:00 بجے سے شروع ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے چوتھے ہفتے میں سیمی فائنلس اور یکم فروری کو گرینڈ فائنل ہوگا.
ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر ٹیم تین گروپ میچس کھیلے گی۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جس کے بعد ایک دلچسپ فائنل میں چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔
ٹیم اور کھلاڑیوں کا رجسٹریشن
ٹیم رجسٹریشن: 8 نومبر سے 13 نومبر 2025 تک، بذریعہ ای میل bpluae@yahoo.com کے ذریعے ہوگا۔
پچھلے ایڈیشن کی دو ٹیمیں برقرار رہیں گی، جبکہ چھ نئی ٹیموں کے لیے رجسٹریشن کھلی رہے گی، جو بی پی ایل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
کھلاڑیوں کا رجسٹریشن: 10 نومبر سے 23 نومبر 2025 تک صرف یو اے ای ریذیڈنٹ ویزا رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے ہوگا، اور جاری کئے گئے ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کیا جائے گا:
superplayerauction.com/user?acode=56572-362&direct=1
مزید معلومات کے لیے عمران خطیب یا عبدالستار لنکا سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب
انتہائی متوقع بی پی ایل پلیئر آکشن 7 دسمبر 2025 کو دبئی میں منعقد ہوگا، جہاں ٹیم مالکان رجسٹرڈ کھلاڑیوں پر بولی لگائیں گے۔ یہ تقریب ہمیشہ کی طرح جوش و خروش سے بھرپور ہوگی۔
آئیکون اور مہمان کھلاڑیوں کی اہلیت:
بی پی ایل کے چیئرمین یاسر قاسمجی نے واضح کیا کہ آئیکون کھلاڑیوں کے لیے یو اے ای ریذیڈنٹ ویزا لازمی ہے۔ مہمان کھلاڑی خلیجی ممالک یا مقامی یو اے ای ریذیڈنٹس میں سے ہوسکتے ہیں۔
ویزٹ ویزا رکھنے والے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ سالہا سال سے بھٹکل پریمیئر لیگ، جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی شریک ہوتے ہیں، خلیج میں جنوبی ہند کی کمیونٹی کے درمیان سب سے زیادہ مقبول کرکٹ ایونٹس میں سے ایک ہے۔