Wed, 07 Sep 2016 13:04:39
اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج پہلوان نرسمہا یادو سے ملاقات کرکے انہیں ریو اولمپک سے عین پہلے معطل کئے جانے کی وجوہات کی سی بی آئی جانچ کا مرکز سے درخواست کرنے کا یقین دلایا۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ نرسمہا نے وزیر اعلی سے ان کے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 13:00:29
اننت ناگ ضلع میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تازہ فائرنگ میں آج ایک نوجوان کی موت ہونے سے کشمیر میں موجودہ بدامنی کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 73ہو گئی اور مسلسل 60ویں دن معمولات زندگی مفلوج رہی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:58:02
فوجی سربراہ جنرل دلبیرسنگھ سہاگ نے آج چین کی سرحد سے متصل علاقے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔فوج کے ذرائع نے بتایا کہ سہاگ کل شام تیج پورمیں واقع 4کور(گجراج کور)پہنچے اور علاقے میں موجود سینئر کمانڈروں نے انہیں تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:54:47
الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کو مطلع کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اس نئی مشین کو لانے کے معاملے پر منقسم ہیں جو رازداری بڑھانے کے لئے ووٹنگ کے رجحان کو اجاگر ہونے سے روکتی ہے۔یہ مشین ووٹنگ کے بعدای وی ایم مشینوں کی کنٹرولر یونٹ سے جوڑی جاتی ہے اور یہ پورے نتائج دے دیتی ہے۔یہ ہر پولنگ مرکز کی بنیاد پر نتائج نہیں بتاتی ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:52:09
تمل ناڈو میں اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے آج کہا کہ سپریم کورٹ نے کاویری دریا سے جتنا پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے وہ کافی نہیں ہے ۔ڈی ایم کے نے حکمران انا ڈی ایم کے سے یہ بتانے کو کہا کہ اس معاملے پر اس کا اگلا قدم کیا ہوگا۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:45:33
مرکزی سماجی انصاف اور تفویض اختیار وزیر مملکت رام داس اٹھاؤلے نے آج یہاں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے اشارے پر کشمیر نہیں چلے گا بلکہ کشمیر چلے گا تو ہندوستان کے ساتھ چلے گا،ساتھ ہی انہوں نے علیحدگی پسندوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں کشمیر دورے پر گئے کل جماعتی وفد سے ان کا ملنے سے انکار کرنا اچھی بات نہیں ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:41:29
پنجاب میں بجلی کی خریداری اور اس کی ادائیگی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے پنجاب پردیش کانگریس نے اس معاملے میں نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل سے وضاحت دینے اور اسمبلی میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے،ساتھ ہی پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ریاست میں ان کی پارٹی کی حکومت آتی ہے تو بجلی کی خریداری کے معاملے کی جانچ سی بی آئی اور سی اے جی کو سونپی جائے گی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:40:27
بھٹکل ٹائون میونسپل کونسل کے صدر کے عہدہ کے لئے محمد صادق مٹا اور نائب صدر کے عہدہ کے لئے محمد اشفاق کے ایم کو مقامی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے نامزد کیا ہے۔ یہ دونوں اُمیدوار اب مورخہ 9/ ستمبر کو میونسپالٹی میں ہونے والے انتخابات میں تنظیم کی جانب سے اُمیدوار ہوں گے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:36:54
اروناچل پردیش کے گورنر جیوتی پرساد راجکھووا نے یہ کہتے ہوئے استعفی دینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ صدر انہیں برخواست کریں۔ان کا دعوی ہے کہ مرکز نے انہیں صحت کا حوالہ دے کر استعفی دینے کو کہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy