Sun, 31 Jul 2016 17:18:18
عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں غریب افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں غربت کی شرح 85 فی صد سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور غربت کا شکار افراد کی مجموعی تعداد کا اندازہ 2.6کروڑ لگایا گیا ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:13:01
یمن میں باغیوں کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے نجران کے علاقے جبل مخروق اور جنوبی شہر ظہران سے یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بھرپور جوابی حملے کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 17:05:43
ڈھاکا کے ایک کیفے میں رواں ماہ کیے گئے خونریز دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ سازی کرنے والوں میں ایک بنگلہ دیشی نژادکینیڈین شہری تمیم چودھری بھی شامل تھا، جو تین سال قبل وطن لوٹا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بنگلہ دیشی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یکم جولائی کو ڈھاکا کے ایک مشہور کیفے میں کیے گئے حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک کینیڈین شہری تھا۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 16:58:11
پہلے لوگوں کو بلوچستان لے جایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے ترکی، ایران اور یونان، جو یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ اس طرح بے شمار افراد جعلسازوں کے ہتھے بھی چڑھ جاتے ہیں اور اپنی عمر بھر کی جمع پونجی لٹا بیٹھتے ہیں۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 16:51:59
شام اور اس کے اتحادی ملک روس نے دعویٰ کیا ہے کہ محفوظ راہداری کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں شہری اور باغی مشرقی حلب کے علاقوں سے نکل گئے ہیں۔ تاہم باغیوں نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 16:43:44
افغان طالبان کے ایک وفد نے ایک مرتبہ پھر چین کا دورہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغرب کی حمایت یافتہ کابل حکومت کے خلاف لڑنے والے طالبان کے اس دورے کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق مذاکرات کرناتھے۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 16:40:11
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کی کوئی بھی کوشش ایک محدود نظام الاوقات کے اندر رہتے ہوئے اور بین الاقوامی نگرانی میں کیا جانا چاہیے۔
View more
Sun, 31 Jul 2016 16:36:47
حکومت نے اتوار کے روز بتایا کہ اس نے ملک میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کا تجویز کردہ امن معاہدہ قبول کر لیا ہے۔ باغیوں کی جانب سے اب تک یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا انہوں نے بھی اس معاہدے کی حمایت کی ہے۔معاہدے کی منظوری سے متعلق اعلان ریاض میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا،
View more
Sun, 31 Jul 2016 16:33:53
عراقی سکیورٹی فورسز نے بتایاہے کہ جنگجوؤں نے شمالی شہر کرکوک کے نزدیک واقع توانائی کی دو تنصیبات پر حملے کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy