Sat, 28 Jan 2017 20:56:40
یرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں کے بیچ دیواریں کھڑی کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ تہران میں آج انہوں نے کہا امریکا بھول چکا ہے کہ دیوار برلن کو منہدم ہوئے کئی سال بیت چکے ہیں
View more
Sat, 28 Jan 2017 20:52:00
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اللبن کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار کم سے کم دو یہودی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایجید کمپنی کی ایک مسافر بس یہودی آباد
View more
Sat, 28 Jan 2017 20:48:00
افغانستان میں مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی سے افغان حکومت کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے یہ مشکلات مستقبل میں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
View more
Sat, 28 Jan 2017 20:44:23
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ، ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتھی پر مشتمل جماعت کے وفد نے اپنا طویل دورہ مصر مکمل کرلیا ہے جس کے بعد حماس وفد غزہ پہنچ گیا ہے۔ حماس کے وفد کے دورہ قاہرہ اور مصری حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بہت سی توقعات وابستہ کی گئی تھیں
View more
Sat, 28 Jan 2017 20:32:12
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہاجرین کے داخلے پر چار ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کو امتیازانہ اور متعصبانہ قرار دیا ہے۔میکسیکو کے صدر کی طرف سے امریکی دورہ منسوخ کرنے کے بعد ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے اس ملک سے درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے
View more
Sat, 28 Jan 2017 20:27:43
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے امریکی ریاست ہوائی میں اراضی حاصل کرنے کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ارب پتی مارک زکربرگ نے ریاست ہوائی میں واقع کوائی کے جزیروں پر اپنی پہلے سے موجود جائیداد کے آس پاس کچھ زمین لینے کے لیے عدالت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
View more
Sat, 28 Jan 2017 20:24:05
امریکا کو مطلوب انتہا پسند گروپ داعش کا ایک اہم کمانڈر فلپائن میں کی گئی ایک فضائی کارروائی میں زخمی ہو گیا ہے۔ حکومت نے آج بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد ابو عبداللہ الفلپنی بدھ کو منیلا کے جنوب میں واقع بوتیگ میں کی گئی ایک کارروائی میں شدید زخمی ہوا
View more
Sat, 28 Jan 2017 00:10:15
آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ نے آج کہا کہ اتر پردیش کی عوام تبدیلی چاہتی ہے لیکن وہ بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ اتر پردیش میں عوام تبدیلی چاہتی ہے، غریب، کسان، نوجوان ہر طبقہ پریشان ہے۔موجودہ ایس پی حکومت اشتہارات میں ترقی کے دعوے کر رہی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy