ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گلبرگہ :نابالغ لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 30 سال قید کی سزا

گلبرگہ :نابالغ لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 30 سال قید کی سزا

Thu, 02 Jan 2025 17:32:23    S.O. News Service

گلبرگہ  ، 2/جنوری (ایس او نیوز /شاکر ایم اے حکیم ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنکورٹ گلبرگہ نے ایک 16سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے جرم میں مجرم کو 30سال قید کی سزا دی ہے۔خصوصی پبلپراسکیٹر مسٹر شانت ویر کے پریس نوٹ کے بموجب سہیل  ولد محبوب پاشاہ سوداگرساکن حدود واڑی  پولیس اسٹیشن نے گاؤں کی ایک 16سالہ لڑکی کا اغواکرکے اسے 219ستمبر 2022کو بنگلور لے گیا تھا اور وہاں ایک کرایہ کے کمرہ میں  رکھ کر متعدد بار اس کی عصمت ریزی کی۔لیکنلڑکی کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور اپنے گاؤں پہنچ گئی  اور اس نے ساری تفصیل اپنے والدین کو سنائی۔ جس پر واڑی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی گئی۔ جج یمنپا بماناگی نے مقدمہ کی تفصیلات سنیں اور ملزم کو تیس سالقید کی سزا سناتے ہوئے اس پر 28,000روپیوں کاجرمانہ بھی عائد کیا۔ جج نے ضلعی لیگل سروسس اتھارٹی سے کہا کہ وہ متاثرہ لڑکی کو 7لاکھ روپیوں کا معاوضہ ادا کرے۔
 


Share: