ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : ریاستی شاہراہ پر چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے کار جل کر ہوگئی خاک

کنداپور : ریاستی شاہراہ پر چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے کار جل کر ہوگئی خاک

Sat, 31 Jan 2026 18:04:22    S O News
کنداپور : ریاستی شاہراہ پر چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے کار جل کر ہوگئی خاک

کنداپور،  31 / جنوری (ایس او نیوز) ہیماڈی - کولور اسٹیٹ ہائی وے پر ونڈسے گاؤں میں شارک کراس کے قریب چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گاڑی بیجاڑی کے رہنے والے بھاسکر اچار کی تھی اور وہ کام کے سلسلے میں آلور گیا ہوا تھا ۔ آج صبح 10 بجے کے قریب جب وہ کندا پور کی طرف واپس آ رہا تھا تو گاڑی کے اگلے حصے سے دھویں کے ساتھ زوردار آواز آنے لگی ۔ اس سے ہوشیار ہو کر بھاسکر اچار نے فوراً گاڑی سڑک کے کنارے روک دی ۔

تب تک آگ کی شدت تیزی سے بڑھ چکی تھی ۔ اگرچہ مقامی باشندوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور تھوڑی ہی دیر میں پوری کار راکھ ہو گئی ۔

چونکہ بھاسکر اچار بروقت گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا اس لئے کوئی جسمانی نقصان نہیں ہوا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا امکان جتایا جا رہا ہے ۔

کنداپور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے اور کولور پولیس اسٹیشن کی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا ۔  اس تعلق سے کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


Share: