Tue, 23 Aug 2016 20:11:10
جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج روڑے بازی اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم17افراد زخمی ہوگئے۔مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امدادکے بعدزخمیوں میں سے13لوگوں کو چھٹی دے دی گئی
View more
Tue, 23 Aug 2016 20:06:53
اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں قومی ایکتادل کے انضمام جلد ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پارٹی کے ممبر اسمبلی مختار انصاری نے آج ماضی میں دونوں پارٹیوں کے انضمام کے محرک رہے سینئر کابینہ وزیرشیوپال سنگھ یادوسے ملاقات کی
View more
Tue, 23 Aug 2016 19:52:16
امن وانسانیت کا پیغام تعلیم گاہوں تک پہونچانے کیلئے آج پروفیسر عزیز محی الدین نے پونے سے ممبئی کا قصد کیا۔ آپ نے سندیش ودیالیہ ، گرونانک ہائی اسکول اور سینٹ جوزف ہائی اسکول نیز ودیا دیپ کالج کے طلباوطالبات سے خطاب کیا
View more
Tue, 23 Aug 2016 19:50:29
بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے جی ایس ٹی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی نیٹ ورک کا ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے قائم کمپنی کو ملک مخالف قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ جی ایس ٹی بل کو پارلیمنٹ تبھی منظور ی دے سکتاہے جب کہ جی ایس ٹی این کو سیکورٹی سے متعلق منظوری مل چکی ہو
View more
Tue, 23 Aug 2016 18:47:36
آل انڈیا امامس کونسل گوا کی صوبائی میٹنگ بلائی گئی۔ جس میں کونسل سے متعلق ہر شہر کے ذمہ داران نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں بہت سے ملکی حالات پر گفتگو و شنید کے بعد گوا کے عائلی اور سماجی حالات پر خصوصی طور پر بحث کی گئی
View more
Tue, 23 Aug 2016 18:42:08
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے ریاست کی بیوروکریسی پر ایک اہم بیان دیتے ہوئے آج کہاکہ صوبے کے کچھ افسران دوسری پارٹیوں سے ملے ہیں اور وہ حکومت کے منصوبوں میں خلل ڈال رہے ہیں
View more
Tue, 23 Aug 2016 18:40:00
نصف اوقات میں کام کرنے کے وجہ سے خواتین کی اجرت میں وہ اضافہ نہیں ہوتا جو مردوں کے مکمل اوقات میں کام کرنے کی وجہ سے ہوتا رہتا ہے
View more
Tue, 23 Aug 2016 18:21:01
گذشتہ برس نومبر میں پیرس پر ہونے والے حملوں کے دو ہفتوں کے اندر اندر ملک میں نافد ہنگامی صورتِ حال کے تحت شہر کے شمال میں واقع الہدیٰ ایسوسی ایشن اور اس سے ملحق مسجد کو بند کر دیا گیا تھا۔
View more
Tue, 23 Aug 2016 18:18:37
امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو جنیوا میں ہونے والے آرمز ٹریڈ ٹریٹی کے رکن ممالک کے اجلاس میں سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy