ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حج کی تکمیل کے بعد عمرہ ویزا بحال، مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی ختم

حج کی تکمیل کے بعد عمرہ ویزا بحال، مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی ختم

Tue, 10 Jun 2025 12:55:05    S O News

مدینہ منورہ / مکہ مکرمہ، 10/ جون (ایس او نیوز/ایجنسی) آج ایام تشریق کے آخری دن، حج 2025 کی روحانی تکمیل کے ساتھ ہی لاکھوں حجاج کرام نے منیٰ میں جمرات پر رمی کا آخری مرحلہ مکمل کیا۔ حجاج نے جمرات الصغریٰ، الوسطیٰ اور العقبیٰ کو ترتیب سے کنکریاں مارتے ہوئے حج کے اہم ترین مناسک میں سے ایک کو ادا کیا۔ اس کے بعد وہ مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوئے، جہاں طوافِ وداع کی ادائیگی کے ذریعے انہوں نے اپنے حج کا اختتام کیا۔ پورا عمل انتہائی منظم، پُرامن اور عبادت کے جذبات سے لبریز ماحول میں انجام پایا۔ سعودی حکام، سیکورٹی ادارے، طبی عملے اور ہزاروں رضاکاروں نے ہر مقام پر مثالی انتظامات کے ذریعے حجاج کی رہنمائی اور سہولت رسانی کا فریضہ بخوبی انجام دیا۔

مکہ مکرمہ سے مناسکِ حج مکمل کرنے کے بعد حجاج کی بڑی تعداد مدینہ منورہ روانہ ہو رہی ہے، جہاں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت، مسجدِ قباء کی حاضری، اور دیگر تاریخی اسلامی مقامات کی زیارت متوقع ہے۔مدینہ میں "حج و عمرہ سیکیورٹی اسپیشل فورسز" نے حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کی شب پہلا قافلہ مدینہ پہنچا اور منظم انداز میں ان کا استقبال کیا گیا۔ ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی میں اضافہ، ہنگامی طبی ٹیموں کی تیاری، اور مکمل سہولیات کی فراہمی مدینہ میں جاری ہے۔ خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حج پروگرام کے تحت 2443 حجاج مدینہ روانہخادمِ حرمین الشریفین مہمان پروگرام کے تحت 100 سے زائد ممالک کے 2443 منتخب حجاج نے اتوار کو منیٰ سے روانگی کے بعد طوافِ وداع ادا کیا اور اب وہ مدینہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ مدینہ میں ان کی قیام کے دوران اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ مسجدِ نبوی ﷺ، مسجد قباء اور دیگر اہم مقامات کی زیارت کریں گے۔

حجاج کرام نے تاشریق کے تیسرے دن یعنی آج پیر کے دن جمرات پر کنکریاں مارنے کے بعد اپنا سامان سمیٹا اور مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔ وہاں طوافِ وداع کی ادائیگی کے بعد ہزاروں حجاج وطن واپسی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

بیشتر حجاج نے "تعجیل" (یعنی ایک دن پہلے) اتوار کے روز ہی مناسک مکمل کر کے منیٰ سے روانگی اختیار کر لی تھی۔حجاج کی نقل و حرکت غیر معمولی سہولت اور امن کے سات tt مکمل ہوئی۔ منیٰ، مزدلفہ، عرفات اور مکہ کے ہر لمحے نے ان کے روحانی تجربے کو یادگار بنایا۔

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزا کے لیے درخواستیں منگل 10 جون 2025 سے دوبارہ کھولی جائیں گی، جبکہ بدھ 11 جون سے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ اس اقدام کے ساتھ اب بین الاقوامی زائرین ایک بار پھر عمرہ کے لیے حرمین شریفین کا سفر کر سکی۔ 


Share: