Sun, 16 Jul 2017 20:45:57
سماجی رابطوں کی ایک ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے ان ماہرین پرمشتمل ایک ٹیم بنانے کو کہاہے جوانڈونیشیا کی زبان و ثقافت سے واقفیت رکھتے ہیں تاکہ وہ شدت پسندی سے متعلق موادکوبہت تیزی کے ساتھ ٹیلی گرام سے ہٹاسکے۔ٹیلی گرام کے شریک بانی کی طرف سے یہ اعلان انڈونیشیا کی طرف سے ایپلیکیشن تک رسائی محدود کرنے اور اسے مکمل طور بند کرنے کے انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:26:27
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں شدت پسند گروپ کے عسکریت پسندوں کے خلاف امریکی اور افغان سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری طرف شدت پسند گروپ کی کارروائیوں کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کو مدد فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے انھیں مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:21:51
جرمن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے چانسلر کے عہدے کے امیدوار مارٹن شُلز نے کہا ہے کہ ریاست انفراسٹکچرکے لیے سرمایہ کاری کی ضامن ہونا چاہیے۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:13:44
روہنگیامسلم خواتین نے بین الاقوامی میڈیاسے گفتگومیں اپنے اوپر ہونے والے مبینہ ظلم وستم کی داستانیں سنائی ہیں۔ راکھین صوبے میں شروع ہونے والے تشدد کے بعدپہلی مرتبہ غیر ملکی صحافیوں نے وہاں ان خواتین سے ملاقاتیں کیں۔عالمی خبررساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی صحافیوں کی ایک ٹیم نے میانمارکے صوبے راکھین کادورہ کیا،جہاں روہنگیامسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم خواتین نے اپنے اوپر بیتنے والی ظلم کی
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:09:19
سماج وادی پارٹی (ایس پی)میں اختلافات ایک اور نئے موڑ پر پہنچنے کے آثار ہیں۔کل ہونے والے صدارتی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو اور پارٹی صدر اکھلیش یادو کے متضاد امیدواروں کے خلاف ووٹ کرنے کے غالب امکان کے پیش نظر کراس ووٹنگ کا خدشہ گہرا گیا ہے۔سماج وادی پارٹی کی اعلی قیادت میں اس اختلافات کی وجہ سے پارٹی کے ممبر اسمبلی اور ممبر پارلیمنٹ بھی پس و پیش میں ہیں کہ وہ آخر کس کے سا
View more
Sun, 16 Jul 2017 20:01:51
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں جوانوں کے لیے ٹول ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔نجی دورے پر کل جیسلمیر آئے چوہان نے جوانوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اب فوجیوں کو مدھیہ پردیش میں سفر کے دوران ٹول ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔جوانوں نے ٹول ٹیکس کا معاملہ چوہان کے سامنے اٹھایا تھا۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 19:53:32
کلیسا کے ایک پادری کو یہاں بائک سوار دو حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔واقعہ گزشتہ رات سلیم تابری علاقے میں پیش آیا ۔پولیس نے بتایا کہ متوفی پادری کی شناخت پادری سلطان مسیح کے طور پر ہوئی ہے۔دو نقاب پوش نوجوانوں نے کل پادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 20:34:08
جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں امرناتھ مسافروں پر ہوئے حملے کے بعدبی جے پی کے ساتھ سرکارچلارہی پی ڈی پی کے ممبراسمبلی ایاز احمدمیرکے ڈرائیورتوصیف گرفتارکیا گیا ہے۔توصیف کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy