Mon, 17 Jul 2017 21:45:57
گزشتہ ایک ماہ سے بہار میں حکمراں آر جے ڈی-جے ڈی یو کے رہنماؤں کے درمیان جاری زبانی جنگ رکتی نظر آرہی ہے۔عالم یہ ہو گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے رہنماؤں نے اتوار کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور ریاست کی مخلوط حکومت میں اتحادی لالو پرساد سے مل بیٹھ کر اتحاد تنازعہ کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔
View more
Mon, 17 Jul 2017 21:42:28
مہاراشٹر حکومت نے اداکار سنجے دت کو 1993کے بم دھماکے کیس میں دی گئی سزا کی مدت سے 8 ماہ قبل رہائی کے اپنے فیصلے کو درست ٹھہراتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ سے کہا کہ ایسا قوانین کے مطابق ہی کیا گیا اور سنجے دت کے ساتھ کوئی خصوصی سلوک نہیں ہوا ہے۔اسلحہ رکھنے کے جرم میں سنجے دت کو پانچ سال کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی،یہ ہتھیار 1993کے دھماکوں میں استعمال کئے گئے ہتھیاروں کے ذخیرے کا حصہ تھے۔
View more
Mon, 17 Jul 2017 21:38:31
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا آج سے آغاز ہو چکا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سیشن شروع ہونے سے پہلے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت چھوڑو تحریک ‘کے 75سال ہو رہے ہیں،اس وقت لوگوں کے نمائندوں کو صدر اور نائب صدر منتخب کرنے کا موقع ملا ہے۔ مودی نے جی ایس ٹی کا نیا مطلب بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ایک ساتھ کام کرنے کا دوسرا نام ہے۔ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے
View more
Mon, 17 Jul 2017 21:35:27
ممبئی پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ایک مشتبہ کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کی گرفت میں آیا شخص لشکر طیبہ کا دہشت گرد سلیم خان ہے اور اتر پردیش کی خصوصی جانچ ایجنسی (یوپی اے ٹی ایس)کو اس کی 2008سے تلاش تھی۔
View more
Mon, 17 Jul 2017 21:32:06
مرکزی حکومت نے پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے لیے ایک اور موقع دینے سے صاف انکارکردیاہے۔سپریم کورٹ میں داخل حلف نامے میں مرکز نے کہا کہ اگر 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹ جمع کرانے کا دوبارہ موقع دیاگیاتوکالے دھن پر قابو پانے کے لئے کی گئی نوٹ بندی کا مقصد ہی بیکار ہو جائے گا۔ایسے میں گمنام لین دین اور نوٹ جمع کرانے میں کسی دوسرے شخص کا استعمال کرنے کے معاملے بڑھ جائیں گے اور سرکاری محکموں کو یہ پتہ لگانے
View more
Mon, 17 Jul 2017 21:27:35
گؤرکشاکے نام پر جاری تشدداور دہشت گردی کے نہ تھمنے والے سلسلے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے معروف عالم دین اور ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے مرکزی حکومت اور بی جے پی لیڈران کی فرقہ پرستانہ پالیسی پر سخت تنقید کی اورکہاکہ حکومت ملک میں جانوروں کے نام پر انسانوں کے قتل کی خاموش حمایت کررہی ہے۔انھوں نے کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندرمودی کے اس بیان کو محض دکھاواقراردیاجس میں انھوں نے
View more
Mon, 17 Jul 2017 21:18:54
گوا اسمبلی کا 15دنوں کا سیشن یہاں کل سے شروع ہونے جا رہاہے۔گزشتہ سیشن میں پیش کیا گیا ریاست کا بجٹ اس سیشن میں گزارا جائے گا۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 21:21:53
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کشمیر مسئلے کو لے کر مرکزی حکومت پر انتہا پسند انہ رخ رکھنے کا الزام لگایا ہے۔کانگریسی لیڈرنے اتوار کو ٹویٹ کرکے اس مسئلے پر اپنی رائے رکھی اور کہا کہ مرکز کے انتہا پسند رویہ کے چلتے کشمیر کے مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
View more
Sun, 16 Jul 2017 21:16:02
ایران کی ایک عدالت نے ایک امریکی شہری کو ملکی معاملات میں مداخلت اور معلومات جمع کرنے کے جرم میں دس برس قید کی سزا سنا دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy