Wed, 05 Jul 2017 19:57:41
انگلینڈ کرکٹ میں جمعرات کو نئے دور کی شروعات ہوگی جب جو روٹ لارڈس میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹیم میں اوپنر کے طور پر شامل کک کے کپتانی چھوڑنے کے بعد روٹ کو فروری میں کپتان بنایا گیا تھا اور کپتان تبدیل کرنے کے بعد ٹیم پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔
View more
Wed, 05 Jul 2017 19:54:25
ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد محض ایک ٹی 20مقابلے کے لئے ویسٹ انڈیز نے اپنی 13رکنی ٹیم میں دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل کو منتخب کر لیا ہے۔37سالہ اس دھماکہ خیز بلے باز کی پورے ایک سال بعد ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی گیل اب ہندوستان کے خلاف ہونے والے مقابلے میں اپنا جلوہ بکھیرتے نظر آئیں گے ۔واحدٹی 20میچ گیل کے گھریلومیدان جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلا جائے گا۔گیل کو لینڈل شمون کی جگہ
View more
Wed, 05 Jul 2017 19:48:56
ان دنوں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ چل رہا ہے، جس کی چاروں طرف بحث ہے لیکن پاکستان کے سابق اسٹار وقار یونس نے کچھ ایسا بیان دیا جس سے ہنگامہ مچ گیا۔وقار نے ٹویٹ کرکے کہا کہ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کو 30اوور کا کر دینا چاہئے، 50اوور کا کھیل کافی بڑا ہو جاتا ہے،یونس کے اس ٹویٹ کے بعد سوشلمیڈیا پر خوب تنقید کی گئی۔
View more
Wed, 05 Jul 2017 19:44:21
روس کی ایک صحافیہ نے ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال ہیرو ڈیاگو ارمان ڈو میرا ڈونا کے خلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ قائم کیا ہے۔ دوسری طرف مدعا علیہ نے خاتون صحافی کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اس پر اسے بہکانے کا الزام عاید کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:40:57
شیوسینا نے گؤرکشا کے نام پر لوگوں کی جان جانے کو ہندوتوا کے خلاف بتایا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے منگل کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیف پر ایک قومی پالیسی پیش کریں۔بھاجپا حکمراں جھارکھنڈ، ہریانہ اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں گورکشا کے نام پر لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے احتجاج ہوئے ہیں۔شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں چھپے ایک اداریے میں کہا گیا کہ
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:36:59
جنوبی چین میں شدید بارشوں کی وجہ سے 56لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 22لاپتہ ہیں،بھاری بارش کی وجہ سے دریاؤں کی آبی سطح بڑھ گئی اور شہروں میں پانی گھس آیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:34:51
ملک میں سامان اور سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)نافذ ہونے کے بعد مہاراشٹر حکومت نے نجی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر لگنے والے یک بارگی رجسٹریشن ٹیکس دو فیصد بڑھا دیا ہے۔ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اہلکار نے یہ معلومات دی۔افسر نے کہا کہ اس اضافے کو پیر کو مہاراشٹر کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ریاست میں محصول اور مقامی باڈی ٹیکس ختم ہونے سے آمدنی کا جو نقصان ہو رہا ہے اس کی تلافی
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:32:45
نوٹ بندی کے بعد پیدا ہوئی نقد رقم کی سخت مانگ کو پورا کرنے کے لئے جلد ہی ہندوستان میں 200روپے کا نوٹ بھی نظر آنے لگے گا۔مرکزی حکومت کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نے نوٹ چھاپے جانے کا حکم دے دیا ہے،اگرچہ 200روپے کے اس نوٹ کے ڈیزائن کو لے کر سرکاری طور پر کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں پہلے سے چل رہی ہیں۔
View more
Tue, 04 Jul 2017 21:30:29
مرکز کی نریندر مودی حکومت جلد ہی شادی کے رجسٹریشن کو لازمی کرنے کے لئے نیا قانون لا سکتی ہے۔لاء کمیشن کی ایک رپورٹ کو بنیاد بنا کر حکومت اس جانب جلد ہی قدم بڑھا سکتی ہے۔اس سے پہلے اتر پردیش کی یوگی حکومت بھی اس سے پہلے یہ فیصلہ لے چکی ہے۔غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک میں شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی بنانے کی بات کہی تھی۔کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماچل پردیش، کیرالہ اور بہار، یوپی میں حکومتیں اسے لاگو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy