Sun, 14 May 2017 20:49:11
شام میں اپوزیشن جنگجوؤں نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ شامی حکومت کی افواج اور اس کے حلیف عناصر فضائی حملوں اور شدید گولہ باری کے بعد شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقے القابون پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔تاہم اپوزیشن فورسز کا کہنا ہے کہ القابون کے اندر ایک چھوٹے سے حصّے پر ابھی تک اس کا کنٹرول ہے۔ادھر شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق دارالحکوم
View more
Sun, 14 May 2017 20:45:39
امریکا میں عدالت نے سابق صدر باراک اوباما کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو 5 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ مذکورہ شہری نے یہ دھمکی اپنے " ٹوئیٹر" اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔ریاست اوریگون کی عدالت نے 62 سالہ امریکی شہری جان روس کے خلاف فیصلہ ہفتے کے روز سنایا۔
View more
Sun, 14 May 2017 20:37:46
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ تقریباََسات سو کلومیٹر پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گرا۔ امریکی پیسیفک کمان نے بھی راکٹ کے لانچ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ شمالی کوریا نے دو ہفتے پہلے بھی ایک ایسا ہی راکٹ تجربہ کرنے کی کوشش کی تھی، جو ناکام رہی تھی۔
View more
Sun, 14 May 2017 20:31:39
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ عرب اتحاد کے ذیل میں امارات کے متحرک ہونے کے تزویراتی اور قومی پہلو ہیں.. نادانوں اور بزدلوں کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ہفتے کی شب اپنی ٹوئیٹ میں قرقاش کا کہنا تھا کہ "یمن اور اس کے عوام کے حوالے سے ہماری جو تاریخی پاسداری ہے اس کی ہدایت شیخ زاید بن سلطان مرحوم نے کی تھی۔
View more
Sun, 14 May 2017 20:21:59
عراق کے نائب صدر اسامہ النجیفی نے کہا ہے کہ ’ہلال الشیعہ‘ کے بجائے’بدرالشیعہ‘ کا نظریہ اختیار کرنے والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایران نواز شیعہ گروپ ’عصائب اھل الحق‘ کے سربراہ قیس خزعلی کیبیان جس میں انہوں نیکہا تھا کہ وہ ’ہلال الشیعی‘ کے بجائے ’بدرا الشیعی‘ کے نظریے کو فروغ دیں گے‘ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ قرار دیا۔
View more
Sun, 14 May 2017 20:15:17
ترکی میں پیش آنے والے ایک بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
View more
Sun, 14 May 2017 20:09:47
شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب امن مندوب رمزی عزالدین رمزی نے آئندہ منگل کو جنیوا میں ہونے والااجلاس مختصراورمخصوص ایجنڈے پرمشتمل ہوگا۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے دمشق کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کو شامی رجیم کی جانب سے مثبت اور تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ شامی حکومت کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے امید دلائی ہے کہ ان کا آئندہ اجلاس میں ان کا موقف تعمیری اور
View more
Sun, 14 May 2017 19:53:17
یمن میں باغیوں کی حکومت کے وزیر تجارت عبدہ بشر نے حوثی ملیشیاؤں اور ان کی کارستانیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کے زیر انتظام انقلابی اور عوامی کمیٹیوں کو ختم کیا جائے جو وزارتوں اور اداروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔بشر نے باغیوں کی سیاسی کونسل کے نام نہاد صدر صالح الصماد کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اْس ظلم اور نا انصافی کو رفع کرنا اور بدعنوانی کے سوتوں کو خشک کرنا نا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy