Sun, 14 May 2017 19:37:11
فرانس کے نئے صدر ایمانوئیل ماکروں نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیاہے۔ تقریب حلف برداری میں تقریباً تین سو سے افراد نے شرکت کی، جن میں سرکاری اہلکار اور ان کے اہل خانہ موجودتھے۔انتالیس سالہ ایمانوئیل ماکروں فرانس کی تاریخ کے سب سے کم عمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔ ماکروں یورپی اتحادکے حامی ہیں اور اسی لیے بطور صدر وہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر جرمن چانسلرانگیلا میرکل سے ملاقات کرنے کے لیے کل پیر کو برلن آئی
View more
Sat, 13 May 2017 21:15:18
آئیوری کوسٹ میں ملکی فوج نے احتجاج کے طور پر کئی فوجی اڈوں اور سڑکوں پر فائرنگ کی، جس کے باعث کئی شہروں سمیت دارالحکومت آبیجان میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی۔
View more
Sat, 13 May 2017 21:11:15
حال ہی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے شام کی سرحد سے متصل مشرقی لبنان کے علاقوں سے اپنے جنگجو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔عسکری شعبے کے ماہرین کا خیال ہے کہ مشرقی لبنان سے انخلاء کے اعلان کے پس پردہ حزب اللہ کی شام میں جنگجوؤں کی تعداد بڑھانا ہوسکتی ہے۔ حزب اللہ شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے اس نے مشرقی لبنان میں موجود اپنے یونٹ ختم کیے ہیں۔
View more
Sat, 13 May 2017 21:07:35
کولمبیا میں فارک باغیوں کا ایک گروہ مکمل طور پرغیر مسلح ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس گروہ کے بارہ افراد نے اپنا اسلحہ حکومت کو جمع کرا دیا ہے اور اب وہ بطور عام شہری اپنی زندگی شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ ماؤ نواز یہ باغی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر مسلح ہو رہے ہیں۔
View more
Sat, 13 May 2017 21:02:50
عراقی فوج اور قبائلی جنگجوؤں نے الانبار گورنری کے مغربی صحرائے انبار کو شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں سے پاک کرنے کے لیے پیش گی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ گذشتہ روز عراقی سیکیورٹی فورسز اور قبائلی جنگجوؤں نے صحرائے انبار میں داعش کے خلاف مختلف محاذوں پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 20:52:34
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کو بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور اپنے ہم منصب لی کیچیانگ سے ملاقاتیں کی جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔
View more
Sat, 13 May 2017 20:18:12
صدر ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کی بر طرفی اور گزشتہ سال کے امریکی انتخابات میں روسی دخل اندازی کے بارے میں جاری تفتیش کی صورتحال پر دعووں اور جوابی دعووں کا سلسلہ واشنگٹن بھر میں جاری رہا۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف بی آئی کے قائم مقام ڈائریکٹر نے وائٹ ہاؤس کے ان دعووں سے اختلاف کیا کہ مسٹر کومی اس وقت ادارے کا اعتماد کھو چکے تھے جب صدر نے انہیں بر طرف کیا۔
View more
Sat, 13 May 2017 20:05:31
پاکستان کے جنوب مغربی ضلع گوادر میں ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 10 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق پْشوکان کے علاقے میں یہ مزدور ایک ذیلی سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ سے دس مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کار
View more
Sat, 13 May 2017 20:02:08
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔افغان وزرات داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ ہفتہ کو ہونے والے اس حملے کا نشانہ بننے والوں میں پانی کی سپلائی کے سرکاری محکمہ میں کام کرنے والی دو خواتین اور ایک بچہ تھا۔ان کے بقول دھماکا خیز مواد گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy