ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی - دو دن میں درج ہوئے 150 سے زائد معاملے

کاروار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی - دو دن میں درج ہوئے 150 سے زائد معاملے

Tue, 24 Mar 2026 18:35:21    S O News

کاروار، 24 / مارچ  (ایس او نیوز) شہر میں بڑھتی ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر روک لگانے کے لئے محکمہ نے سخت اقدام شروع کیا ہے اور قوانین توڑنے والوں کے خلاف  ضلع ایس پی کی رہنمائی میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی طرف سے گزشتہ دو دنوں کے اندر قوانین کی خلاف ورزی کے 150 معاملے درج کیے گئے ہیں ۔ پچھلے کچھ دنوں سے تہواروں اور دوسرے مختلف پروگراموں کی وجہ سے پولیس اہلکار حفاظتی بندوبست میں مصروف تھے جس کی وجہ سے ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرنے میں ڈھیل دکھائی دے رہی تھی ۔ اب پچھلے دو چار دن سے اس طرف پوری توجہ دی جا رہی ہے ۔ 
    
اس وقت شہر کے مختلف مقامات پر موٹر گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کے علاوہ عوام کے لئے دقت پیدا کرنے کے انداز میں سڑک کنارے غلط طریقے پارک کی گئی گاڑیوں کو وھیل لاک لگانے جرمانہ وصولی کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ 
    
اس مہم کے تحت پچھلے دو دن کے اندر شہر کے ٹریفک پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی شری کانت راتھوڑ کی قیادت میں  ہیلمیٹ نہ پہننے، کار میں سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے، شراب کے نشے میں گاڑی چلانا، گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال، حد سے زیادہ تیز رفتاری، غلط سمت سے ڈرائیونگ جیسے 150 سے زیادہ معاملے درج ہوئے اور 50 ہزار روپوں سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ۔  


Share: