Thu, 11 May 2017 18:56:22
شدت پسند تنظیموں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ایک اور رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔احسان اللہ احسان کے خلاف دائر کی جانے والی یہ تیسری رٹ پٹیشن ہے اور ان میں احسان اللہ احسان کے خلاف پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:48:48
چین نے جزیرہ نما کوریا کی سمندری حدود میں ایک نئی قسم کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چین کی وزارت دفاع کی طرف سے یہ اعلان جنوبی کوریا میں امریکہ کے جدید میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ کی تنصیب پر بیجنگ کی طرف سے ناراضی کے اظہار کے دوران سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:40:09
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم اور سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کا تعلیم پروگرام [سب کے لیے یکساں تعلیم اور مساوی تعلیم] معطل کردیا ہے۔ایرانی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ’یونیسکو‘ کے ساتھ اس کے تعلیمی پروگرام کے حوالے سے طے پائے معاہدے کے محض دو دن بعد کیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:31:56
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی پولیس کی جانب سے پانچویں جماعت کے طلباء4 کو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر انہیں قتل کرنے کیفیات اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کی ایک متنازع مہم پرعمل پیرا ہے جس پر یہودی بچوں کے والدین نے بھی تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:28:43
ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔ترک صدر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ’’ اس غلطی کو فوری طور پر ٹھیک کردیا جائے گا‘‘۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:25:07
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز سیاسی مخالفین کو خبردار کیا کہ وہ ایرانی رجیم کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں طاقت سے کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سنہ 2009ء کے صدارتی انتخابات کی طرز پر ملک بھرمیں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:17:55
شام کے شہر ادلب کے علاقے خان شیخون میں ایک ماہ اور چند روز قبل بشار الاسد کی فوج نے نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا تو پوری دنیا میں اس وحشیانہ کارروائی کے المناک مناظر دیکھے گئے۔ خان شیخون میں رہنے والے ان بد قسمت افراد پر ڈھائی جانے والی قیامت پر پتھر دل بھی موم ہوجاتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy