Wed, 10 May 2017 19:28:01
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگان کو شامی ڈیموکریٹک فورسز میں شامل کرد فورسز کو سازو سامان فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے اور یہ اقدام نیٹو اتحادی ترکی اور امریکہ کے درمیان تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔پینٹاگان کی ترجمان ڈانا ڈبلیو وائٹ نے منگل کو کہا کہ ایس ڈی ایف کا نصف سے زیادہ حصہ کرد جنگجوؤں پر مشتمل ہے اور شام کے شہر رقہ میں داعش کے خلاف "ایک واضح فتح کو یقینی بنانے کے لیے" انہیں حسب ضرورت مسلح کیا جائے
View more
Wed, 10 May 2017 19:21:49
امریکی کانگریس نے گزشتہ ماہ ستمبر تک کے لیے منظور بجٹ منظور کیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے لیے فنڈز میں 64 کروڑ ڈالر کی کٹوتی اور امریکی دفاعی بجٹ میں 15 ارب ڈالر کا اضافہ شامل تھا۔یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف فیڈیریکا موگرینی نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یورپی یونین رضاکارانہ طور پر اقوام متحدہ کی اکثر ایجنسیوں کو تقریباً نصف بجٹ فراہم کرتی ہے کیونکہ اس کے خیال میں عالمی ادار
View more
Wed, 10 May 2017 19:00:23
کئی سو افریقی پناہ گزین ہسپانوی علاقے میلِیّا کی سرحد کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ ان تقریباً تین سو افراد کا تعلق جنوبی صحارا کے خطے کے ملکوں سے ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:57:07
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر محمود اشرفی نے ایران کی جانب سے سعودی عرب اور پاکستان کے خلاف حالیہ دھمکی آمیز بیانات کو قابل مذمت اور قابل افسوس قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا ایران کو سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:49:38
شام کے سرکاری مفتی علامہ بدرالدین حسون نے ایک بار پھر ترک قوم کے اسلام کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکوں کا عقیدہ اور مذہب اسلام ہوتا وہ عربی زبان بھی اپناتے۔ انہوں نے عربی زبان کے بجائے ترکی زبان کو اپنایا اس لیے ان کے مسلمان ہونے میں شبہ ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:36:58
اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کو صہیونی انتظامیہ کے بعد اب اسرائیلی ڈاکٹروں کی منظم بلیک میلنگ کا بھی سامنا ہے۔ کلب برائے اسیران اور فلسطینی محکمہ امور اسیران کے اشتراک سے قائم اسیران کی ہڑتال کی فالو اپ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں نے ’اوھلی کیدار‘ جیل کی ڈسپنری اس مقام پر منتقل کردی ہے جہاں اسیران کو خوراک تقسیم کی جاتی رہی ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:31:37
مقبوضہ فلسطین بالخصوص القدس الشریف کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے بالخصوص اذان فجر کی اذان کے معاملے پر ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی سامنے آئی ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:27:08
عراق کے پرامن اور محفوظ سمجھے جانے والے علاقے داعش کے زیر تسلط آنے کے بعد آفت زدہ قرار دیے جانے لگے ہیں۔ تباہی اور بربادی کی جو مثالیں موصل اور اس کے اطراف کے شہروں میں دیکھنے کو ملتی ہیں وہ کسی اور شہر میں نہیں۔شمالی عراق کے شہر موصل کے جنوب مشرقی محور الخازر میں واقع ’بازکرتان‘ گاؤں کو اکتوبر 2016ء میں شروع کئے گئے آپریشن میں داعش سے چھڑایا گیا تھا۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:22:16
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ پچھلے سال ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کے ای میلز کے مقدمے کی تفتیش میں جیمز کونی کا کردار ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy