Mon, 08 May 2017 20:06:21
افغان صدر اشرف غنی نے تصدیق کر دی ہے کہ ملک میں انتہا پسند گروہ داعش کا رہنما عبدالحسیب مارا جا چکا ہے۔ گذشتہ برس حافظ سعید خان کی ہلاکت کے بعد حسیب کو افغانستان میں داعش کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ افغان خصوصی دستوں کی ایک کارروائی کے نتیجے میں داعش کا سربراہ عبدالحسیب ہلاک ہو گیا تھا۔
View more
Mon, 08 May 2017 20:01:44
افغانستان کی فضائیہ نے ملک کے مشرقی صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں 30 سے زائد مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا بتایا گیا ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 19:54:13
پاکستان کے شمال مغرب میں پیر کی صبح دو مختلف بم دھماکوں میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا پشاور کے مضافات میں شمشتو نامی علاقے میں لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول کے باہر ہوا۔نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے اسکول کے مرکزی دروازے کے قریب نصب کیے گئے بم میں زور دار دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
View more
Mon, 08 May 2017 19:50:21
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فرانس کے صدارتی انتخاب میں عمانوایل ماکروں کی کامیابی پر انہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔نو منتخب فرانسیسی صدر کے نام اپنے برقیئے میں شاہ سلمان نے عمانوایل ماکروں کی کامیابی پر فرانسیسی عوام اور ان کے نئے صدر کو صحت، مسرت اور مزید ترقی کا پیغام بھیجا ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 19:45:31
یمنی معزول صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت کے ایک رہ نما عادل الشجاع نے حوثیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یمن کو ایران کے ہاتھ کوڑیوں کے مول بیچ دیا۔الشجاع نے اپنے فیس بک صفحے پر کہا کہ حوثی عناصر ایران کے ساتھ مربوط ہیں اور ان کی چیخ و پکار ہی انہیں رسوا کر رہی ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 19:35:43
مغربی دنیا کی رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ منگل کو تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آبدوز سے کروز میزائل داغے جانے کا تجربہ.. ایران اور شمالی کوریا کے درمیان میزائل پروگرام کے وسیع تر تعاون کا مظہر ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 19:31:01
پہلی مرتبہ کسی عوامی انتخابات میں حصہ لینے والے عمانوایل ماکروں نے اپنی مخالف امیدوار مارین لے پین کو شکست دے دی۔ جیت کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور صدر فرانس اور یورپ کا تحفظ کریں گے۔
View more
Mon, 08 May 2017 19:22:57
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک وڈیو کلپ میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے منشور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 18:57:29
عمانوایل ماکروں 66.06 فی صد ووٹ لے کر فرانس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔انھوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین کو شکست دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy