Sat, 06 May 2017 20:31:14
بیجنگ نے موجودہ سال کے پہلے چار مہینوں میں دھواں دینے اور آلودگی پھیلانے والی ایک لاکھ 80 ہزار پرانی گاڑیاں اپنی سڑکوں سے ہٹا دیں ہیں۔چینی دارالحکومت کے مالیات سے متعلق ادارے نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد فضا میں دھواں اور زہریلے ذرات کے جمع ہونے اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ پر قابو پانا ہے۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:26:01
سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مملکت کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ اچھی صحت کی حالت میں ہیں۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:20:59
پاکستان کے جنوب مغرب میں افغانستان کے لیے چمن کے مقام پر اہم سرحدی گزرگاہ ہفتہ کو دوسرے روز بھی بند ہے جب کہ علاقے کی فضا میں کشیدگی بدستور موجود ہے۔جمعہ کو پاک افغان سرحد پر واقع کلی لقمان میں سرحد پار سے افغان فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:16:34
یرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے اوائل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ ایک تاریخی حماقت اور حملہ آوروں کی جانب سے غداری تھی۔انہوں نے یہ بات تہران میں ایرانی یومِ معلّم کے موقع پر بین الاقوامی تعلقات" کے کالج میں اساتذہ سے خطاب کے دوران کہی۔ ظریف کے مطابق ہم 52281 ممالک کے گروپ کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے کہ دو اہم واقعات پیش آ گئے۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:11:39
سعودی عرب کے ایک شہری سالم العنزی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک صاحبزادی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ایوانکا رکھا دیا ہے۔سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی سعودی ایوانکا کی جنم پرچی کے مطابق اس کی ولادت عرعر شہر کے ایک ویمن ہسپتال میں جمعہ کے روز ہوئی۔مشہور افراد کے ناموں سے ملتے جلتے نام رکھنے کا رواج سعودی عرب میں عام ہے۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:07:57
مصر کی قدیمی درسگاہ جامعہ الازہر الشریف کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے الازہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد حسنی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:01:07
ایران میں رواں ماہ مقررہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان مناظرے کے دوسرے دور میں بھی الزامات کا تبادلہ ہوا۔ جمعے کی دوپہر ہونے والا یہ مناظرہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔ ایران میں صدارتی انتخابات 19 مئی کو ہوں گے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے قدامت پرست حریفوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے مغرب کے ساتھ طے پانے والے ایرانی نیوکلیئر معاہدے پر اپنے غصے کا اظہا
View more
Sat, 06 May 2017 19:55:51
یمن کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کا نے باور کرایا ہے کہ ان کے ملک کی حکومت یمن میں امن کو جلد از جلد یقینی بنانے کے واسطے مذاکرات کی پاسداری کر رہی ہے۔ انہوں نے امن کی تمام تر بین الاقوامی کوششوں کو مسترد کر دینے پر "باغیوں" کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Sat, 06 May 2017 19:40:19
سعودی افواج نے جمعے کی شام نجران کے سامنے واقع علاقے میں حوثی ملیشیاؤں اور معزول صالح کے پاسداران کا ایک حملہ پسپا کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy