Thu, 04 May 2017 20:16:44
روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ شام اور روس سمیت امریکہ،ایران اور ترکی شام میں نتیجہ خیز جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ علاقوں 'سیف زونز' کے قیام پر اتفاق کرنے کے قریب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں منگل کو ایک فون کال کے ذریعے بتایا کہ وہ اس خیال کی حمایت کرتے ہیں۔بحیرہ اسود میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے بعد ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ ’جنگ
View more
Thu, 04 May 2017 20:06:32
امریکہ کے ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے بجٹ بل کو منظور کر لیا ہے، لیکن اس میں اْس سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کا وعدہ صدر ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کیا تھا۔ایک کھرب 100 ارب 60 کروڑ ڈالر کے مصارب بل کی دونوں جماعتوں کے ارکان نے حمایت کی اور اس کو 118 کے مقابلے میں 309 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔
View more
Thu, 04 May 2017 19:58:15
امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے شکاگو شہر کے جنوب میں اپنی صدارتی لائبریری اور میوزیم کی تعمیر کے منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے۔براک اوباما نے شکاگو ہی سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔اس منصوبے کے ڈیزائن میں جدید عمارتیں جن میں ایک لائبریری، میوزیم، تقریب کے لیے مرکز کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے کھیل کی جگہ اور ممکنہ طور پر ایک ایتھلیٹک میدان بھی شامل ہے۔ا
View more
Thu, 04 May 2017 19:54:25
افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ’وی اے او‘ کی افغان سروس کو بتایا کہ اگر امریکہ وعدے کے مطابق ایک نئی حکمت عملی کا اعلان کرتا ہے اور اگر وہ ہمارے چار سالہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ افغانستان کے پاس ایک ایسی فوج ہو گی جس پر ہر افغان انحصار کر سکتا ہے اور اسے اس پر فخر ہو گا۔
View more
Thu, 04 May 2017 19:50:42
امریکن ایئر لائنز اپنے فلیٹ میں شامل کیے جانے والے نئے طیاروں کی اکانومی کلاس کی نشتوں کے درمیانی فاصلے کو مزید دو انچ کم کررہی ہے، جس کا مقصد طیارے میں سیٹوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکن ایئر لائنز کے لیے تیار کیے جانے والے بوئنگ 737 جیٹ طیاروں میں سیٹوں کا درمیانی فاصلہ 29 انچ کیا جا رہا ہے ، جب کہ اس وقت یہ فاصلہ 31 انچ ہے۔
View more
Thu, 04 May 2017 19:42:37
افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے کیمپ پر شدت پسندوں کے راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم زخمی ہونے والوں میں امن مشن مین شامل سویڈن کا ایک شہری اور لائیبریا کے فوجی شامل ہیں۔
View more
Thu, 04 May 2017 19:40:15
امریکہ کی فوج کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران کی آبدوز سے آبنائے ہرمز میں کیا گیا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔فوج کے عہدیداروں کے مطابق منگل کی صبح اس کروز میزائل کے تجربے کی کوشش کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy