Sun, 07 May 2017 18:01:52
شمالی جرمن صوبے شلیسوِگ ہولسٹائن میں آج صوبائی پارلیمان کاانتخاب جاری ہے۔ صوبے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مخلوط حکومت کے دوبارہ کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔قبل از انتخابات آخری جائزے کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایس پی ڈی)، ماحول دہست گرین پارٹی اور جنوبی شلیسوِگ ہولسٹائن کے ووٹرز نامی جماعت ( ایس ایس ڈبلیو) کی مخلوط حکومت اس مرتبہ اپنی اکثریت کھو سکتی ہے۔
View more
Sun, 07 May 2017 11:54:53
عام آدمی پارٹی (آپ) کے ترجمان سنجے سنگھ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر دہشت گردی اور نکسل واد کے بجائے ’’آپ‘‘ کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ غیر ملکی چندے کے نام پر مرکز اس پارٹی کو ہراساں کر رہا ہے۔
View more
Sun, 07 May 2017 11:48:28
جے پور کے سانگانیر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتہ کو دہلی سے آئے انڈگو طیارے کو کھڑا کرتے وقت یہ اےئروبرج سے ٹکراگیا۔ مسافر اور عملے کے راکان محفوظ ہیں۔ ہوائی جہاز کے ایک ونگ کو معمولی نقصان پہنچا۔
View more
Sun, 07 May 2017 11:35:59
کیایوپی میں جنگل راج برقرارہے ؟۔اکھلیش سرکارمیں ایک ایک واقعہ پرمیڈیازمین آسمان ایک کررہاتھااورجنگل راج کی تصویردکھارہاتھالیکن آئے دن یوپی میں ہورہی واردات پروہ چپی سادھے ہواہے۔بی جے پی نے توگڈگورننس کاوعدہ کیاتھالیکن صورتحال جوں کے توں ہے اورفرقہ پرستوں کے حوصلے ساتویں آسمان پرہیں۔
View more
Sun, 07 May 2017 11:24:11
گؤرکشا کے نام پر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ معاملہ گریٹر نوئیڈا کے سرسا کھدارپور گاؤں کا ہے ،جہاں گؤرکشا کے لوگوں نے گؤ اسمگلر سمجھ کر دو لڑکوں پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ زخمی دونوں لوگوں ضلع ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔اس حملے میں زخمی جے ویر اور ان کا پھوپھا بھوپ سنگھ نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ گؤرکشا کہنے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کریں گے۔
View more
Sun, 07 May 2017 11:13:42
شمالی کشمیر کے ہندواڑا اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ہفتہ کو مظاہرین طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان تنازعات میں کئی طالب علم زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ پلوامہ ضلع کے نیوا علاقے میں سرکاری ہائی سیکنڈری اسکول کے درجنوں طلبہ نے سیکورٹی فورسز کی مبینہ زیادتی کو لے کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے طالب علموں سے منتشر ہونے کو کہا، لیکن وہ نہیں مانے۔
View more
Sat, 06 May 2017 21:03:24
رپبلکن پارٹی کے اپنے ہی اراکینِ سینیٹ کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل کو سینیٹ میں اتنی ترامیم کرنی پڑیں گی کہ اس کا منظور ہونا مشکل ہیامریکہ میں رپلکن پارٹی کے سینیٹر صدر ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ ہیلتھ کیئر بل ملک کے ایوانِ بالا یعنی سینٹ سے منظور کروانے کے حوالے سے زیادہ پرامید دکھائی نہیں دیتے۔صدر
View more
Sat, 06 May 2017 21:00:00
ادویات بنانے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو ایک امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ ایک خاتون کو گیارہ کروڑ جرمانہ ادا کرے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کا ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے سے انھیں کینسر ہوگیا۔62 لوئیس سلیمپ سالہ کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں تک ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے کے بعد انھیں اوویریئن کینسر ہوگیا۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:54:45
وینزویلا میں جمعے کے روز ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد صدر کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک کم ازکم 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔حکومت کے مخالفین نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔سرکاری پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ صدر نکولس ماڈورو کے خلاف اپریل سے شروع ہونے والے مظاہروں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy