ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دبئی : گلف میڈیکل یونیورسٹی تُھمبے میں 'لیب فور- آرٹیفیشل انٹلی جینس اِن ہیلتھ کیئر' کا افتتاح

دبئی : گلف میڈیکل یونیورسٹی تُھمبے میں 'لیب فور- آرٹیفیشل انٹلی جینس اِن ہیلتھ کیئر' کا افتتاح

Tue, 01 Jul 2025 17:34:07    S O News
دبئی : گلف میڈیکل یونیورسٹی تُھمبے میں 'لیب فور- آرٹیفیشل انٹلی جینس  اِن ہیلتھ کیئر'  کا افتتاح

دبئی، یکم / جولائی (ایس او نیوز) گلف میڈیکل یونیورسٹی [جی ایم یو] میں تھُمبے کالج آف مینجمنٹ اور صحت عامہ کے زمرے میں جدید ترین سہولت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے تُھمبے لیب فور۔ اے آئی اِن ہیلتھ کیئر(AI in Health Care)  کا افتتاح عمل میں آیا ۔
    
گلف میڈیکل یونیورسٹی کے لائبریری ہال میں منعقدہ پروگرام میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفیر سنجے سدھیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ تُھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تُھمبے محی الدین نے پروگرام کی صدارت کی ۔
    
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ ڈاکٹر تُھمبے  محی الدین  نے کہا کہ اے آئی لیب کا قیام صحت عامہ کے زمرے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کے تعلق سے ہماری ذمہ داری کے احساس کی علامت ہے ۔ اس لیب سے طالب علموں اور محققین کو اپنی تحقیق کے لئے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا ۔
    
گلف میڈیکل یونیورسٹی کے عبوری چانسلر پروفیسر مندا  وینکٹ رمن نے کہا کہ اس لیب سے ہمارے طلبہ کو اپنا تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر بہتر اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔ یہاں سے صحت عامہ کے تحفظ میں تحقیق اور مسائل کے حقیقی حل کی طرف نئی راہ دکھانے کا کام ہوگا ۔ 
    
اس پروگرام میں اساتذہ، طلبہ اور بزنس پارٹنرس کی خاصی تعداد موجود تھی ۔ 
    
سمجھا جاتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی یہ جو جدید ترین لیباریٹری قائم کی گئی ہے اس سے گلف میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے ہی سے چل رہے مصنوعی ذہانت سے متعلقہ دیگر پروگرامس کو تقویت ملے گی ۔ اس کے استعمال سے  امراض کی تشخیص، مریضوں کے علاج سمیت صحت عامہ کے تحفظ میں   بڑی مدد ملے گی ۔ اس سے طلبہ، اساتذہ اور پیشہ طب سے وابستہ افراد کو تحقیق اورنتیجہ خیز تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔

بتاتے چلیں کہ  متحدہ عرب امارات کے  عجمان میں 1998 سے  قائم  گلف میڈیکل یونیورسٹی کا شمار،  سب سے سرگرم اور بڑی نجی میڈیکل یونیورسٹیوں میں  ہوتا ہے۔ یہ ادارہ طب، دندان سازی، فارمیسی، صحت کے علوم، نرسنگ، ہیلتھ مینجمنٹ اور ہیلتھ پروٹیکشن کے شعبوں میں  پہلے سے ماسٹر اِن آرٹیفشیل انٹلی جنس اینڈ ہیلتھ انفارمیٹکس کی فیکلٹی پر کام کر رہا ہے ۔ 


Share: