بھٹکل ،یکم / نومبر (ایس او نیوز)آج اتوار کے دن دوپہر کے وقت میں مرڈیشور ساحل پر غرقابی کا ایک سانحہ ٹالتے ہوئے بنگلورو کے ایک سیاح کو بچا لیا گیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بینگلورو کے تین دوست سیاحت کے لئے مرڈیشو ساحل پر آئے تھے اور سمندر میں تیرنے کے لئے اترے تھے ۔ اس دوران ان میں سے اچانک ایک سیاح ڈّوبنے لگا، جس کی شناخت لکشمن سابنّا کے طور پر کی گئی ہے ۔
سیاح کو سمندر میں ڈوبتے دیکھ کر ساحل پر موجود حفاظتی دستے کے اہلکاراسے بچانے کے دوڑ پڑے ۔ اس طرح فوری کارروائی کرتے ہوئے سیاح کو غرق ہونے سے بچا لیا گیا ۔