ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار اور اسکوٹر کی ٹکر؛ ایک کی موت، دوسرا شدید زخمی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار اور اسکوٹر کی ٹکر؛ ایک کی موت، دوسرا شدید زخمی

Wed, 28 Jan 2026 12:52:57    S O News
بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار اور اسکوٹر کی ٹکر؛ ایک کی موت، دوسرا شدید زخمی

بھٹکل، 28 جنوری (ایس او نیوز):بھٹکل سٹی لائٹ کراس کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر کار اور اسکوٹر کے درمیان ہوئی ٹکر میں اسکوٹر پر سوار دو افراد میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت شیرورکے رہائشی، تاہم حالیہ بھٹکل آزاد نگر میں مقیم توصیف (40) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت بھٹکل مدینہ کالونی کے رہائشی عمر رشاد (20) کے طور پر ہوئی ہے۔

 حادثہ بدھ کی صبح قریب گیارہ بجے اُس وقت  پیش آیا جب  اسکوٹر سٹی لائٹ کراس سے نیشنل ہائی وے پر آتے ہوئے شمس الدین سرکل کی جانب بڑھ رہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے ایک تیز رفتار کار، جو اُڈپی سے سرسی جا رہی تھی، ایک لاری کو اوورٹیک کرتے ہوئے اسکوٹر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکوٹر اُچھل کر کئی میٹر دور جا گرا، جبکہ دونوں اسکوٹر سوار سڑک کے درمیان جا گرے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو مینگلور روانہ کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں شامل توصیف  اسپتال  پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا، اور اس کی میت واپس بھٹکل لائی جا رہی ہے۔

بھٹکل ٹاؤن پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

Click here for report in English


Share: