نئی دہلی،29اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے آج ملک کے باشندوں کو دیوالی کی شام پر مبارکباد دی اورخواہش کی کہ یہ تہوارلاکھوں زندگی سے جہالت کا اندھیرا دور کرے اور امید اور خوشحالی لائے۔صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ دیوالی بہتر کل کیلئے خواہش کی ہے۔اس برائی پر اچھائی کی فتح کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔اس سال دیئے جلانے سے جہالت کا اندھیرااوردکھ درددورہواور ہماری زندگی امیداورخوشحالی سے لبریزہوجائے۔انہوں نے کہاکہ اس دن ہم کم ضرورت مندوں کیلئے محبت،دیکھ بھال اور اپنا پن کی گہری دیپ جلا کر ان کی زندگی میں خوشحالی لانے کی کوشش کریں۔یہ تہوارملک کے تمام گھروں میں خوشحالی، امن اور خوشحالی لائے۔