ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کان کنی بدعنوانی معاملے میں یدی یورپا، ان کے خاندان کے تین رکن بری

کان کنی بدعنوانی معاملے میں یدی یورپا، ان کے خاندان کے تین رکن بری

Wed, 26 Oct 2016 19:11:59    S.O. News Service

بنگلور، 26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کو بڑی راحت دیتے ہوئے سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے آج ان کو ، ان کے دو بیٹوں اور داماد کو غیر قانونی کان کنی سے جڑے 40کروڑ روپے کے دلالی معاملے میں بری کر دیاہے ۔کھچا کھچ بھرے عدالت کے کمرے میں فیصلہ سناتے ہوئے جج آر بی دھرماگودیر نے دلالی کے معاملے میں 9 دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔اس معاملے کی وجہ سے ہی 2011میں سابق لوک آیکت جسٹس سنتوش ہیگڑے نے یدی یورپا پر فرد جرم عائد کیا تھا اور انہیں وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔سی بی آئی نے اکتوبر 2015میں یدی یورپا، ان کے بیٹوں بی وائی راگھویندر، بی وائی وجیندر اور داماد سوہن کمار، بلاری کی ایک نجی اسٹیل کمپنی اور شیمو گا میں سابق وزیر اعلی کے خاندان کی طرف سے چلائے جانے والے ایک ٹرسٹ کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا۔چارج شیٹ میں سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے اور بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے تھے۔اس معاملے میں یدی یورپا کو اکتوبر 2011میں تین ہفتے تک جیل میں بھی رہنا پڑا تھا۔بعد میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔


Share: