دبئی، 7 نومبر (ایس او نیوز): متحدہ عرب امارات میں مقیم بھٹکل اور اطراف کے کرکٹ شائقین کے لیے AUZ T20 Blast کا چوتھا ایڈیشن کل اتوار، 8 نومبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے شارجہ میں واقع BWCC گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔
گزشتہ تین ایڈیشن کی کامیابی کے بعد منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں اس مرتبہ آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں Fab11 کو شکست دے کر خطاب جیتنے والی Auz Challengers اس بار دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں آوز چیلنجرس، عجمان برادرس، فیب الیون اور لکژری زون اور گروپ بی میں رائزنگ اسٹارس، عربین ڈومینٹرس، ڈاکٹر حنیف وارئیرس اور نوائط کرکیٹرس دبئی ( این سی ڈی ) شامل ہیں۔
لیگ کے قواعد کے مطابق صرف بھٹکل اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ہی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
اس سے قبل ٹورنامنٹ کے لیے 12 اکتوبر کو میگا آکشن منعقد کیا گیا تھا، جس میں مجموعی طور پر 185 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جبکہ ان میں سے 128 کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے منتخب کیا۔
آکشن میں سب سے زیادہ بولی فردین مواد پر لگی، جنہیں 190 پوائنٹس میں خریدا گیا۔ دیگر مہنگے کھلاڑیوں میں عُبادہ برماور (175 پوائنٹس)، صواف قاضی (135 پوائنٹس)، ملک دامدا (110 پوائنٹس) اور عبدالبارئ خطیب (100 پوائنٹس) شامل ہیں۔
آوز کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالُمقیت نے بتایا کہ کھلاڑی ہفتے کے دنوں میں ملازمتوں اور دیگر مصروفیات میں رہتے ہیں، اس لیے ٹورنامنٹ کے مقابلے اتوار اور مقررہ تعطیلات میں رکھے گئے ہیں، تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات متاثر کیے بغیر کھیلنے کا موقع مل سکے۔
لیگ مرحلے کے مقابلے 8، 15 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ہر اتوار کو چار میچ ہوں گے۔ اس کے بعد پلے آف مقابلوں اور فائنل کے ذریعے ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔
پہلا دن - اتوار، 8 نومبر:
میچ 1 - صبح 09:00 بجے: فیب الیون بمقابلہ لکژری زون
میچ 2 - دوپہر 01:00 بجے: رائزنگ اسٹارس بمقابلہ نوائط کرکیٹرس دبئی
میچ 3 - شام 05:00 بجے: عجمان برادرس بمقابلہ آوز چیلنجرس
میچ 4 - رات 09:00 بجے:عربین ڈومینٹرس بمقابلہ ڈاکٹر حنیف ویرئیرس
دوسرا دن - اتوار، 15 نومبر:
میچ 5 - صبح 09:00 بجے:عربین ڈومینٹرس بمقابلہ رائزنگ اسٹارس
میچ 6 - دوپہر 01:00 بجے: عجمان برادرس بمقابلہ فیب الیون
میچ 7 - شام 05:00 بجے: نوائط کرکیٹرس دبئی بمقابلہ ڈاکٹر حنیف ویرئیرس
میچ 8 - رات 09:00 بجے: لکژری زون بمقابلہ آوز چیلنجرس
تیسرا دن - اتوار، 22 نومبر:
میچ 9 - صبح 09:00 بجے: فیب الیون بمقابلہ آوز چیلنجرس
میچ 10 - دوپہر 01:00 بجے: رائزنگ اسٹارس بمقابلہ ڈاکٹر حنیف ویرئیرس
میچ 11 - شام 05:00 بجے: لکژری زون بمقابلہ عجمان برادرس
میچ 12 - رات 09:00 بجے: نوائط کرکیٹرس دبئی بمقابلہ عربین ڈومینٹرس
پلے آف - چوتھا ویک اینڈ:
کوالیفائر 1 - 27 نومبر، رات 08:00 بجے: ٹاپ 1 بمقابلہ ٹاپ 2
ایلیمینیٹر - 28 نومبر، رات 08:00 بجے: ٹاپ 3 بمقابلہ ٹاپ 4
کوالیفائر 2 - 29 نومبر، شام 04:00 بجے: کوالیفائر 1 میں ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر جیتنے والی ٹیم
گرینڈ فائنل - 2 دسمبر، شام 04:00 بجے -
کوالیفائر 1 کی فاتح ٹیم بمقابلہ کوالیفائر 2 کی فاتح ٹیم
AUZ Blast کے منتظمین کی جانب سے بھٹکل، مرڈیشور، منکی اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم تمام خاندانوں اور کرکٹ شائقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گراؤنڈ پہنچ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنی شرکت کے ذریعے اس کرکٹ ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔