Wed, 21 Dec 2016 12:26:07
جرمن دارالحکومت برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر مبینہ دہشت گردانہ حملہ کرنے والے مشتبہ ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے سلامتی کے ذمے دار جرمن اداروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مبینہ حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ہے۔
View more
Wed, 21 Dec 2016 12:24:23
زیورخ پولیس کے مطابق مسجد کے اندر سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور آج منگل کے روز اس حوالے سے مزید معلومات عوام کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔ فی الحال پولیس نے یہ بھی بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ حملہ آور کے مقاصد کیا تھے۔
View more
Wed, 21 Dec 2016 12:21:49
ترک حکام نے ملکی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی شاٹ گن سے ہوا میں آٹھ گولیاں فائر کی تھیں۔
View more
Wed, 21 Dec 2016 12:19:05
فرانس کی ایک عدالت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کو فرانس میں اپنے دورِ وزارت کے دوران سرکاری رقم کے غلط استعمال کا مجرم قرار دے دیا ہے۔
View more
Wed, 21 Dec 2016 12:16:06
یمن میں حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین جھڑپوں میں کم از کم بائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمنی ذرائع نے بتایا کہ یہ جھڑپیں تعز کے شہر میں پیر کی شب ہوئیں اور ہلاک ہونے والوں میں چودہ حوثی باغی اور آٹھ فوجی شامل ہیں۔
View more
Wed, 21 Dec 2016 12:12:37
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اپنی سربراہ کرسٹین لاگارڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو کونسل کے مطابق لاگارڈ انتہائی مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں،
View more
Wed, 21 Dec 2016 12:08:41
روسی صدر ولادی میر پوتن نے گذشتہ روز ترکی میں متعین اپنے سفیر کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شام میں دیر پا قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 21 Dec 2016 12:05:17
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برلن میں کرسمس کی خریداری کے لیے قائم کردہ ایک بازار میں ٹرک کے ٹکرانے سے 12افراد ہلاک اور 48سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا حملہ تھا۔
View more
Wed, 21 Dec 2016 11:56:28
مرکزی وزیر پارچہ جات سمرتی ایرانی نے اعلان کیا کہ ریشم کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو سلجھانے اور ریشم کی پیداوار کو ملک میں بڑھاوا دینے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے وضع کردہ نئی پارچہ جات پالیسی میں ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy