Wed, 21 Dec 2016 00:19:19
سڑک کنارے چلتے وقت بس کی ٹکرسے گورنمنٹ اسکول کے ہیڈماسٹر کی موت کا واقعہ گروینا کیرے میں پیش آیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دینکر ہیگڈے (48 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 23:58:48
اترکنڑا ضلع بھٹکل کے اخباری نمائندوں نے اپنے اسوسی ایشن کے سلو ر جوبلی کے جشن کو معنی خیزانداز میں مناتے ہوئے کئی ایک سلسلہ وار پروگرامات منعقد کرے گی۔ اس بات کی جانکاری سلور جوبلی کمیٹی کے اعزازی صدراور رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے پریس کانفرنس میں دی ۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 23:43:11
جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کی سنٹرل مسلم کمیٹی نے دیگر اداروں اور تنظیموں کے اشتراک سے ٹاؤن ہال میں شریعت کی حفاظت اور یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں خواتین کا ایک شاندار اجلاس منعقد کیا۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:40:56
آسٹریلیا نے آج یہاں پاکستان کو عالمی ریکارڈ بنانے سے روکا اور انتہائی دلچسپ موڑ پر پہنچے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں صرف 39رنز سے جیت درج کر کے تین میچوں کی سیریز میں ابتدائی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ برسبین کے گابا میدان پر 28سالوں سے چلی آ رہی اپنی فاتحانہ مہم بھی برقرار رکھی۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:38:27
ہندوستانی فاسٹ بالر ایشانت شرما، انگلینڈ کے ا سٹار بلے باز کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ان بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ان کی فرنچائزز ٹیموں نے انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سال ہونے والے 10ویں مرحلے سے پہلے ریلیز کیا ہے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:30:25
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلم اقلیتی روہنگیا باشندوں کے خلاف میانمار کی فوج کے مظالم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق میانمار کی فوج کی کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:27:08
جنوبی اردن میں گزشتہ روز کیے گئے سلسلہ وار مسلح حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے الکرک نامی سیاحتی علاقے میں حفاظتی گشت پر مامور ایک پولیس وین اور ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:23:13
ایران نے جوہری توانائی سے چلنے والے بحری جہازوں کا بیڑا تیار کرنے کے لیے ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے اِی اے)سے مشورہ مانگا ہے اور مدد کے لیے کہا ہے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:20:19
لبنان میں تیس رکنی نئی ملکی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔اس موقع وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی استحکام ان کی اولین ترجیح ہے۔ الحریری کے بقول ان کی کوشش ہو گی کہ لبنان کو شامی خانہ جنگی کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy