Sat, 01 Oct 2016 16:54:08
یمن کے وسطی حصے میں ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمنی حکومت کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیضا صوبے کے علاقے رداع میں ان عسکریت پسندوں پر اس وقت حملہ کیا گیا،
View more
Sat, 01 Oct 2016 16:52:31
روس کے ایک موقر اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو نے شام میں قائم اپنے ایک فوجی اڈے پر فوج اور اسلحے کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ نیز جلد ہی روس جنگی ہیلی کاپٹر شام پہنچا رہا ہے تاکہ شامی باغیوں کے خلاف جاری لڑائی کو مزید تیز کیا جاسکے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 16:50:10
جمعے کے روز امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پولیس نے ایک فوٹیج جاری کر دی ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار کو ایک سیاہ فام شخص پر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 16:48:09
امریکی کانگریس کی جانب سے دہشت گردی کی سرپرستی سے متعلق ایک متنازع قانون کی منظوری پر عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 16:46:11
امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے اس بیان پر تنقید کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے ملک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سابقہ نازی جرمن آمر اڈولف ہٹلر کی یہودیوں کے قتل عام سے متعلق مہم سے تشبیہ دی تھی۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 16:44:58
برطانوی اخبار’’گارڈین‘‘نے انکشاف کیا ہے کہ حلب کے نواحی علاقوں میں شامی سرکاری فوج کے شانہ بشانہ تقریبا 5ہزار جنگجو موجود ہیں۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 16:40:06
جرمنی کے ہفت روزہ جریدے Der Spiegelنے جمعے کے روز جاری اشاعت میں بتایا ہے کہ جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریل اپنے تہران کے آئندہ دورے میں شام میں جاری جنگ میں ایران کے کردار کے حوالے سے تشویش کے اظہار کا ارادہ رکھتے ہیں۔
View more
Sat, 01 Oct 2016 16:37:50
یمنی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے مآرب گورنری میں اسلحہ سے لدا ایک ٹرک پکڑا ہے جسے مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy