ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    جنگ بندی کا انحصار حلب میں امداد پہنچانے پر ہے، امریکہ کا روس کو انتباہ

    جنگ بندی کا انحصار حلب میں امداد پہنچانے پر ہے، امریکہ کا روس کو انتباہ

    Sat, 17 Sep 2016 16:26:16 
    اوباما انتظامیہ نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ اُن کا شام میں فوجی تعاون آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر حلب اور دیگر محصور علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد نہیں پہنچائی جاتی۔محکمہ خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کو بتایا کہ امریکہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کی تقسیم میں بار بار کی تاخیر قابلِ قبول نہیں اور زور دے کر کہا کہ
    شام اور اردن کی سرحدوں کے قریب 75ہزار پناہ گزین مشکلات کا شکار

    شام اور اردن کی سرحدوں کے قریب 75ہزار پناہ گزین مشکلات کا شکار

    Sat, 17 Sep 2016 16:24:45 
    انسانی حقوق کی موقر بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ تقریباً 75ہزار پناہ گزین شام اور اردن کی سرحد کے درمیانی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے سیکڑوں خوراک اور طبی امداد کی عدم فراہمی کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔جمعہ کو تنظیم کی طرف سے یہ انکشاف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق امریکہ میں دو اعلیٰ سطحی اجلاس ہونے جا رہے ہیں۔
    امام مسجد کے قتل میں معاونت پر عمر قید کی سزا

    امام مسجد کے قتل میں معاونت پر عمر قید کی سزا

    Sat, 17 Sep 2016 16:20:12 
    محمد حسین سعیدی کو امام جلال الدین کا تعویذ گنڈے کے ذریعے روحانی علاج کا طریقہ پسند نہیں تھا، عدالت نے انھیں زیادہ سے زیادہ 24 برس تک کے لیے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔برطانیہ کے شہر راچڈیل میں ایک مسلمان نوجوان محمد حسین سعیدی کو اُس امام مسجد کے قتل میں معاون ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر کالے جادو کی مدد سے لوگوں کا علاج کرتے تھے۔
    مہمند میں کرفیو نافذ، ہلاکتوں کی تعداد 30تک پہنچی 

    مہمند میں کرفیو نافذ، ہلاکتوں کی تعداد 30تک پہنچی 

    Sat, 17 Sep 2016 16:16:34 
    گذشتہ روز نمازِ جمعہ کے دوران گل مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل پنڈیالی اور تحصیل انبار سے ملحقہ علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
    شامی جنگ بندی کے معاملے پر امریکہ اور روس میں کشیدگی

    شامی جنگ بندی کے معاملے پر امریکہ اور روس میں کشیدگی

    Sat, 17 Sep 2016 16:14:35 
    شام میں جنگ بندی نافذالعمل ہونے کے چار دن بعد امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اعتدال پسند باغی تنظیموں کو شدت پسند تنظیموں سے الگ نہ کیا تو وہ ان پر دوبارہ سے بمباری شروع کر سکتا ہے۔
    موریتانیہ کے مفتی اعظم کا ایران سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

    موریتانیہ کے مفتی اعظم کا ایران سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

    Sat, 17 Sep 2016 16:12:34 
    افریقہ کے مسلمان عرب ملک موریتانیہ کے مفتی اعظم الشیخ احمدو ولد حبیب الرحمان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔ نواکشوط کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ عبدالرحمان نے کہا کہ عرب اور مسلمان ملکوں میں ایران کی مداخلت اسرائیلی دراندازی سے زیادہ خطرناک ہے۔
    شام میں ترک فوج کی معاونت کے لیے امریکی ایلیٹ فورس تعینات

    شام میں ترک فوج کی معاونت کے لیے امریکی ایلیٹ فورس تعینات

    Sat, 17 Sep 2016 16:10:46 
    امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنٹا گن شام میں داخل ہونے والی ترک فوج کی معاونت کے لیے اپنی ایلیٹ فورس تعینات کرے گا۔خبر رساں اداریایسوسی اییٹڈ پریس نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک ذمہ دار ذریعے کا بیان نقل کیا ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ طے پائے معاہدے کیتحت پنٹا گن جلد ہی بغیر پائلٹ ڈرون طیارے بھی شام بھیجے گا۔
    امریکہ میں حلال فوڈ کی تجارت 20ارب ڈالر سے متجاوز

    امریکہ میں حلال فوڈ کی تجارت 20ارب ڈالر سے متجاوز

    Sat, 17 Sep 2016 16:08:22 
    اسلام کے شرعی معیارات کی روشنی میں تیار کی جانے خوراک جسے عرف عام میں حلال فوڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،امریکہ میں نہایت تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم اقوام کے پیروکاروں کی بڑی تعداد بھی ہلال فوڈ کی طرف مائل ہو رہی ہے۔
    یمن :صعدہ میں صالح کی فورسز کا اہم کمانڈر ہلاک

    یمن :صعدہ میں صالح کی فورسز کا اہم کمانڈر ہلاک

    Sat, 17 Sep 2016 16:04:24 
    یمن میں صعدہ صوبے کے ضلع سحار میں عرب اتحادی افواج کے طیاروں کے حملے میں معزول صدر صالح کی فورسز کا ایک اہم کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ یحیی الصنعانی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔الصنعانی باغی ملیشیاؤں کے جنگجوؤں کا موارل بلند کرنے کے پروگرام کا ذمہ دار تھا جن کے حوصلے بھاری جانی نقصانات کے سبب پست ہوچکے ہیں۔