ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ہندوستانی مفادات کو نشانہ بنانے میں پاکستان ملوث ہے:افغان حکومت

    ہندوستانی مفادات کو نشانہ بنانے میں پاکستان ملوث ہے:افغان حکومت

    Fri, 16 Sep 2016 16:50:53 
    افغان حکومت نے پاکستان پر افغانستان میں ہندوستانی مفادات کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات پر اسلام آباد کی تشویش بے بنیاد ہے۔جمعرات کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس بارے میں پریشان ہونے کے بجائے کہ افغانستان میں کون سا ملک کیا کر رہا ہے،
    مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار شدید زخمی

    مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار شدید زخمی

    Fri, 16 Sep 2016 16:49:19 
    فلسطین کے 1948 کے مقبوضہ علاقے کفر سابا میں جمعرات کو علی الصباح ایک نامعلوم شخص نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں آبادکار شدید زخمی ہوا ہے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل وللا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک مشتبہ فلسطینی نے 29سالہ یہودی آباد کار پرچاقو کے پے درپے کئی وار کیے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کار زمین پرگر گیا۔
    مسجد اقصیٰ کے قریب 550میٹر طویل سرنگ کی کھدائی کا صہیونی منصوبہ تیار

    مسجد اقصیٰ کے قریب 550میٹر طویل سرنگ کی کھدائی کا صہیونی منصوبہ تیار

    Fri, 16 Sep 2016 16:46:55 
    اسرائیلی حکومت کے زیرانتظام یہودی توسیع پسندی کے لیے سرگرم اداریلینڈ اتھارٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتہائی قریب زیرزمین 550میٹر طویل اور ساڑھے سات میٹر چوڑی سرنگ کھودنے کی منظوری دی ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے اس خطرناک اسکیم کے لیے نصف ملین شیکل سے زاید کا خطیر بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
    اسرائیلی زندانوں میں 100فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

    اسرائیلی زندانوں میں 100فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

    Fri, 16 Sep 2016 16:45:50 
    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تین بھوک ہڑتالی فلسطینی محمد البلبلول، محمود البلبول اور مالک القاضی کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے اسیران نے ایک نئی بھوک ہڑتال تحریک شروع کی ہے۔ اب تک 100فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال میں شامل ہو چکے ہیں۔
    ا سرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں فلسطینیوں کے مراکز پروحشیانہ بمباری

    ا سرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں فلسطینیوں کے مراکز پروحشیانہ بمباری

    Fri, 16 Sep 2016 16:43:28 
    اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے متعدد مراکز پر جمعرات کو تازہ حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
    عید کا چوتھا روز، فلسطینیوں پر عرصہ حیات بدستور تنگ رہا

    عید کا چوتھا روز، فلسطینیوں پر عرصہ حیات بدستور تنگ رہا

    Fri, 16 Sep 2016 16:40:17 
    فلسطین میں عیدالاضحٰی کے چوتھے روز بھی مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے شہروں میں صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری رہا، جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
    فلسطینی معیشت تباہی کے دھانے پر،اسرائیل اور اتھارٹی قصوروار:ورلڈ بینک 

    فلسطینی معیشت تباہی کے دھانے پر،اسرائیل اور اتھارٹی قصوروار:ورلڈ بینک 

    Fri, 16 Sep 2016 16:37:18 
    عالمی بنک نے فلسطین کی دگرگوں معیشت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی معیشت کو سنبھالا نہ گیا تواس کے نتیجے میں فلسطینی شہروں میں انسانی بحران جنم لینے کا اندیشہ ہے۔
    اسرائیلی وزیراعظم کا نسلی تطہیر سے متعلق بیان ناقابل قبول اور اشتعال انگیز:بان کی مون 

    اسرائیلی وزیراعظم کا نسلی تطہیر سے متعلق بیان ناقابل قبول اور اشتعال انگیز:بان کی مون 

    Fri, 16 Sep 2016 16:34:58 
    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بین کی مون نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک حالیہ بیان پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نیتن یاہو نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے تعمیر کردہ یہودی بستیوں کی مخالفت کو نسلی تطہیر کے مترادف قرار دیا تھا۔
    عراق کے لیے امریکہ کی 181ملین ڈالر کی اضافی امداد

    عراق کے لیے امریکہ کی 181ملین ڈالر کی اضافی امداد

    Fri, 16 Sep 2016 16:33:35 
    امریکی حکومت نے عراق کے شہر موصل کو دولت اسلامیداعش کہلوانے والی تنظیم کے قبضے سے چھڑانے سے قبل بغداد سرکار کو 181ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی انٹونی بلینکین نے اپنے دورہ بغداد کے موقع پر عراقی حکام بالخصوص وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی۔