Thu, 08 Sep 2016 16:27:41
اسرائیلی فضائیہ نے گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر حملے کیے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے نے شمالی القنیطرہ کے مضافاتی علاقے میں تین میزائل داغے۔ آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:25:21
بحیرہ اسود کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں بدھ کے روز ایک روسی جنگی طیارہ امریکی بحریہ کے ایک ہوائی جہاز کے خطرناک حد تک قریب آ گیا۔ ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:22:10
پاناما سے بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا تھا کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد کیسے ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ڈنمارک کے وزیر محصولات کارسٹین لورٹزن نے کہا ہے کہ ڈنمارک اس ڈیٹا کو خریدیگا جو پاناما کی لا فرم موساک فونسیکا میں سکینڈل کے تحت لیک کیے گئے تھے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:20:01
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔یہ دھماکہ ورسک کے علاقے تھانہ متھرا کے حدود میں ہوا ہے جہاں چند روز پہلے ورسک ڈیم ملازمین کی کرسچیئن کالونی میں چار خود کش حملہ آور داخل ہوئے تھے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:12:51
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ چین کو بحیرۂ جنوبی چین پر اپنے دعوے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات جمعرات کو لاؤس میں ایشیائی ممالک کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:09:36
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ داعش سے شام کے شہر رقہ کو واگزار کرانے کے لیے، ترکی امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ کسی بھی مستقبل کی کارروائی میں شامل ہونے پر تیار ہوگا۔ترک ابلاغ عامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اردوان نے یہ بات بدھ کو جی 20اجلاس سے واپس ملک آتے ہوئے سفر میں شریک اخباری نمائندوں کو بتائی۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:07:04
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کی بحریہ کا پی 8اے پوزیڈون طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں اپنے معمول کے آپریشن میں مصروف تھا جب روسی ایس یو 27طیارہ اس سے تین میٹر کے فاصلے سے گزارا۔امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی طرف سے بھیجے جانے والے ایک لڑاکا طیارہ ایک امریکی جاسوس طیارے کے آگے سے نہایت خطرناک حد تک قریب سے گزرا۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:05:16
دنیا بھر میں 'امریکی انگلش' کو عام کرنے کے لیے، امریکی محکمہ خارجہ اور ’’پیس کور‘‘ایک نیا پروگرام شرورع کرنے والے ہیں، جس منصوبے کا نام’’انگلش فور آل‘‘ہے۔اِس بات کا اعلان محکمہ خارجہ کے ترجمان کی دفتر سے بدھ کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 16:01:12
امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمر پوتن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر براک اوباما سے بہتر رہنما رہے ہیں۔این بی سی نیوز فورم میں ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا ک وہ سمجھتے ہیں کہ بطور صدر ان کے پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہوتے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy