ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    افغانستان:یرغمالی چھڑانے کے لیے خصوصی افواج کی کارروائی

    افغانستان:یرغمالی چھڑانے کے لیے خصوصی افواج کی کارروائی

    Fri, 09 Sep 2016 16:44:10 
    امریکی دفاعی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خصوصی کارروائیاں کرنے پر مامور افواج نے گذشتہ ماہ کابل میں امریکی یونیورسٹی سے اغوا ہونے والے دو پروفیسروں کو چھڑانے کے لیے کارروائی کی۔پینٹاگان کے پریس سکریٹری، پیٹر کوک نے کہا ہے کہ بچاؤ کے اس مشن کی منظوری وزیر دفاع ایش کارٹر نے دی تھی، جس کا اختیار صدر نے دیا تھا۔
    اسپین:ریل گاڑی پٹری سے اترنے سے دو افراد ہلاک

    اسپین:ریل گاڑی پٹری سے اترنے سے دو افراد ہلاک

    Fri, 09 Sep 2016 16:42:15 
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بوگی پٹڑی سے مکمل طور پر اتر گئی جب کہ دیگر دو بوگیاں جزوی طور پر پٹڑی سے ہٹ گئیں۔اسپین کے شمال مغرب میں جمعہ کو ایک ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، جس سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔پرتگال جانے والی اس ریل گاڑی پر لگ بھگ 60افراد سوار تھے۔
    پیوٹن کو بہتر رہنما کہنے پر اوباما کی ٹرمپ پر نکتہ چینی

    پیوٹن کو بہتر رہنما کہنے پر اوباما کی ٹرمپ پر نکتہ چینی

    Fri, 09 Sep 2016 16:39:44 
    لاؤس سے امریکی صدر براک اوباما نے ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی کمانڈر اِن چیف بننے کے اہل نہیں ہیں، جس سے قبل ری پبلیکن صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ اوباما کے مقابلے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بہتر لیڈر ہیں۔اوباما نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہ امریکہ کے صدر بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
    شام و عراق میں داعش کا کئی سالوں تک سامنا رہے گا:جان برینن

    شام و عراق میں داعش کا کئی سالوں تک سامنا رہے گا:جان برینن

    Fri, 09 Sep 2016 16:35:00 
    جان برینن نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عراق و شام میں موجود غیر ملکی جنگجوؤں کے اپنے ملکوں میں واپسی کے بعد ایک طویل عرصے تک ان ملکوں کو ان کے اثرات کا سامنا رہے گا۔امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام و عراق میں انتہا پسند گروپ داعش کے زیر کنٹرول علاقے سکڑنے کے باوجود اس گروپ کا اثر جلد ختم ہونے والا نہیں ہے۔
    شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت

    شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت

    Fri, 09 Sep 2016 16:32:12 
    امریکہ کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی ایک اور صریح خلاف ورزی اورسنگین اشتعال انگیزی ہے۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک جو کہ وزیر دفاع ایش کارٹر کے ہمراہ جمعہ کو ناروے کے لیے محو سفر ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ کارٹر جنوبی کوریا اور خطے میں دیگر دوست اتحادی ممالک کے ساتھ اس ضمن میں قریبی رابطے میں رہیں گے۔
    ٹرمپ اور کلنٹن کی ایک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی

    ٹرمپ اور کلنٹن کی ایک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی

    Fri, 09 Sep 2016 16:27:22 
    ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹک حریف ہلری کلنٹن نے قومی سلامتی سے متعلق ٹی وی پر نشر ہونے والے مباحثوں کے بعد ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹرمپ ریاست اوہائیو میں شہر کلیولینڈ کے ایک اسکول پہنچے اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو اس مباحثے میں کلنٹن کی کارکردگی نے مزید شواہد پیش کر دیے ہیں کہ وہ کمانڈر انچیف بننے کی اہل نہیں
    شہید بیٹے کی تدفین کے بعد فلسطینی شہری کا سفر حج،شہید بہاء علیان کا جسد خاکی 10ماہ تک صہیونی فوج کی تحویل میں رہا

    شہید بیٹے کی تدفین کے بعد فلسطینی شہری کا سفر حج،شہید بہاء علیان کا جسد خاکی 10ماہ تک صہیونی فوج کی تحویل میں رہا

    Fri, 09 Sep 2016 15:59:57 
    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی دیگر ان گنت اقسام میں ایک یہ بھی ہے کہ قابض صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کومزاحمتی کارروائیوں کے الزام میں ماورائے عدالت قتل کے بعد ان کے جسد خاکی کو کئی کئی ماہ تک سرد خانوں میں پھینک دیتی ہے، جہاں ان کے جسم گلتے سڑتے رہتے ہیں۔
    جبۃ فتح الشام کا ملٹری کمانڈر حلب میں فضائی حملے میں ہلاک

    جبۃ فتح الشام کا ملٹری کمانڈر حلب میں فضائی حملے میں ہلاک

    Fri, 09 Sep 2016 15:56:12 
    شام میں فتح الشام محاذ کے ملٹری کمانڈر ابو عمر سراقب کو حلب میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ ابو عمر سراقب فتح الشام محاذ جو ماضی میں القاعدہ سے وابستہ اور النصرہ محاذ کے نام سے مشہور رہی ہے، کے جنرل ملٹری کمانڈر تھے۔ انہیں اتحادی فوج کے ایک جنگی طیارے نے حلب میں نشانہ بنایا۔
    سلامتی کونسل میں اسرائیلی رکنیت کی مخالفت کریں گے:عرب لیگ

    سلامتی کونسل میں اسرائیلی رکنیت کی مخالفت کریں گے:عرب لیگ

    Fri, 09 Sep 2016 15:53:10 
    عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اگراسرائیل نے عالمی سلامتی وکونسل کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو عرب لیگ اس کی پوری قوت سے مخالفت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کونسل میں رکنیت کا راستہ روکے گی۔