Sat, 10 Sep 2016 01:31:21
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کرناٹک حکومت کی جانب سے کاویری ندی کا پانی تملناڈو کے لئے چھوڑے جانے کے خلاف کرناٹک میں آج بند سے جنوبی اضلاع میں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے جبکہ ریاست کے دیگر حصوں میں بند کا ملا جلا اثر رہا۔
View more
Sat, 10 Sep 2016 01:20:54
دہلی ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلہ کے نتیجہ میں وہاں کی عام آدمی پارٹی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 21/ پارلیمانی سکریٹریوں کے عہدوں کو کالعدم قرار دے دئے جانے کے بعد ریاست میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے پارلیمانی سکریٹریوں کا مستقبل معلق نظر آنے لگا ہے۔
View more
Sat, 10 Sep 2016 01:14:03
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ کاویری تنازعہ پر گفتگو کیلئے فوری طور پر کرناٹک تملناڈو، کیرلا اور پانڈیچری کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ طلب کریں۔ آج مودی کے نام ایک مکتوب میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کاویری طاس اور شہر بنگلور میں شورش کی صورتحال سے وزیر اعظم کو متوجہ کراتے ہوئے کہاکہ دریائے کاویری سے روزانہ تملناڈو کو پندرہ ہزار کیوسک پانی بین ریاستی سرحد بلیگنڈلو سے جاری
View more
Fri, 09 Sep 2016 23:36:15
تملناڈو کو کاویری سے پانی کی فراہمی کے مسئلے پر شہریان بنگلور جہاں کرناٹک کے عوام کے ساتھ بند منانے میں مصروف تھے وہیں ایک بار پھر تملناڈو کی وزیر اعلیٰ جئے للیتا نے کاویری مسئلے پر ایک نیا سوشا چھوڑتے ہوئے حکومت کرناٹک کی طرف سے مہیا کرائے جارہے پانی کو ناکافی قرار دیا۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 17:02:14
جیسے ہی ہیلی کاپٹر فضا میں بلند ہوا، نیچے زمین پر موجود لاتعداد سپاہیوں کے مارچ دیکھ کر یہ لگ رہا تھا کہ سودی عرب جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔دراصل یہ اس تیاری کو ظاہر کر رہا تھا جو کہ سال کی سب سے اہم اجتماع حج کے لیے کی گئی۔ سکیورٹی شاندار ہے، لیکن زیادہ لوگوں کی وجہ سے یہاں حادثات ہوتے رہتے ہیں، ہجوم کنٹرول سے باہر ہوسکتا ہے لیکن میں یہاں اپنی موجودگی پر بہت خوش ہوں۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 17:00:53
فرانس میں حکام کے مطابق پہاڑی سلسلے ایلپس میں کیبل کاریں خراب ہونے کی وجہ سے پھنس جانے والے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔یہ امدادی آپریشن جمعرات کی شب کیبل کار میں گزارنے والے 33افراد کو بحفاظت نکالے جانے کے بعد مکمل ہوا ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:57:12
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کیا ہے جو کہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔یہ اعلان شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ملک میں جوہری تجربوں کے ایک مقام پر محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کے کئی گھنٹے بعد کیا۔جمعے کی صبح شمالی کوریا میں 5.3شدت کا زلزلہ آیا تھا
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:55:06
یمن میں آئینی حکومت کے خلاف برسرجنگ ایران نواز حوثی باغیوں کی تازہ تصاویر سامنے آئی جن میں انہیں ایران کی طاقت ور فورس پاسداران انقلاب کی وردی کے مشابہ یو نیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی اور یمن کی سرحد پرسعودی فوج کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے حوثی باغیوں کی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ ان تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول حوثی باغیوں نے پاسداران انقلاب کی طرز کے سبزی مائل رنگ کے یونیفام پہن
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:53:37
اسرائیلی اخبارات نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد سرحد پر زیرزمین اور سطح زمین پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے۔اسرائیل کے عبرانی اخبارہارٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو ارب شیکل کی لاگت سے شروع کیے گئے دیوار کے پروجیکٹ پر کام پہلے بھی جاری تھا مگر اب اس میں تیزی لاگئی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy