Thu, 11 Aug 2016 12:09:19
شہر کے بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کیلئے لوگوں کو اجازت دینے کے الزام میں سات وظیفہ یاب افسران کے خلاف فوجداری مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ یہ بات آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہی۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:05:05
ریاستی حکومت کی طرف سے رشوت ستانی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے قائم انسداد کرپشن بیورو نے آج باضابطہ اپنا کام شروع کردیا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بیش قیمتی گھڑی کی پیش کش کا معاملہ اے سی بی میں درج ہونے والی پہلی شکایت ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:00:25
کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کے چیرمین کے طور پر آج سینئر آئی اے ایس آفیسر شام بھٹ نے عہدہ سنبھال لیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے سابق بی ڈی اے چیرمین اور محکمۂ کوآپریشن کے پرنسپل سکریٹری شام بھٹ کو کے پی ایس سی چیرمین مقرر کرنے کے سلسلے میں تجویز گورنر کو روانہ کی گئی تھی،
View more
Thu, 11 Aug 2016 11:56:47
حال ہی میں ریاستی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزراء کو وزیر اعلیٰ سدرامیا نے نئی سرکاری کاروں کی خریداری کیلئے منظوری دے دی ہے۔آج ریاستی کابینہ اجلاس میں نئے وزراء نے اپنے لئے نئی کاروں کی خریداری کیلئے تجویز منظور کروالی۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 11:54:07
شہر میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کیلئے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے انہدامی مہم آج پانچویں دن بھی جاری رہی۔ آج صبح یلہنکا کے ڈوڈ بمسندرا میں 25 سے زائد مکانات ، شیڈ اور کامپاؤنڈ منہدم کردئے گئے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 11:51:28
مہادائی احتجاج کے دوران تشدد کو ہوا دینے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمین کوچھوڑ کر باقی افراد پر پولیس نے مقدمے درج کئے تھے ، ان تمام بے قصوروں کے مقدمے واپس لے لئے گئے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 11:29:55
ریاست کرناٹک میں کانگریس حکومت جن امیدوں کے ساتھ قائم ہوئی تھی، خاص طور پر اقلیتوں نے جس اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیاتھا۔ اس پر کھری اترنے میں یہ حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ فوری طور پر اس حکومت نے راہ راست اختیار نہ کی تو آنے والے دنوں میں ریاست کے مسلمانوں کو اپنا راستہ چننا پڑے گا۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 16:38:40
فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد دہشت گردانہ حملوں کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فرانسیسی سیاحتی صنعت متاثر ہوئی اور ڈزنی لینڈ کی آمدنی بھی کم ہو گئی۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 16:34:59
امریکی اندازوں کے مطابق لیبیا کا سرت نامی شہر داعش کا گڑھ ہے، جہاں اُس کے جنگجوؤں کی تعداد تقریباً ایک ہزار ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بتایا ہے کہ سرت میں لیبیا کے دستے اس شدت پسند ملیشیا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور امریکا کے اسپیشل آپریشن دستے پہلی بار اُنہیں براہِ راست مدد فراہم کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy