Thu, 28 Jul 2016 11:14:47
ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی برائے معاشی امور اور پائیدار ترقی کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں سے شروع ہوگیاہے۔اس میں چین، پاکستان، ایران، ترکی، انڈونیشیا، اور کمبوڈیا سمیت انیس ایشیائی ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:10:43
نیپال میں بڑے پیمانے پر بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے54افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیانات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ملک بھر کے دریاؤں میں پانی اپنی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:06:46
پاکستانی کے ساحلی شہر کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔دونوں مسلح حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:02:30
صدر باراک اوباما کے مطابق یہ ممکن ہے کہ روس نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے۔امریکی صدر نے یہ بات ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ای میلز کے بالکل اچانک منظر عام پر آنے کے پس منظر میں کہی.
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:00:00
ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے یورپ کے لیے امیگریشن کا زہر سے موازنہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کوکسی ایک پناہ گزین کی بھی ضرورت نہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 10:56:13
ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے وہائٹ ہاؤس کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدارتی امیدواربن گئی ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 05:09:17
گزشتہ دنوں چینی فوجیوں نے اتراکھنڈ علاقے کے چمولی ضلع میں ہندوستان کی سرحد میں دراندازی کی کوشش کی ۔ ہتھیاروں سے لیس ان فوجیوں کو علاقے میں ڈیرہ ڈالے دیکھا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اس علاقے کو غیر فوجی رکھنے پر اتفاق ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ 19جولائی کو اس وقت پیش آیا
View more
Thu, 28 Jul 2016 05:05:55
راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن نے غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر حکومت پر شدید حملہ بولتے ہوئے کہا کہ صرف جملوں سے بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہیں ہوں گے اور حکومت کو اس سمت میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے۔ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں نے خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں آئی کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا
View more
Thu, 28 Jul 2016 04:57:29
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔حکمراں عام آدمی کے ممبران اسمبلی کے خلاف کاروائی کو پارٹی کے لیڈر کیجریوال نے سازش قرار دیا۔دہلی کے عوام کے نام پیغام میں کجریوال نے کہا کہ گزشتہ چنددنوں سے عام آدمی پارٹی کا استحصال کیا جا رہا ہے، کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy