Thu, 28 Jul 2016 02:57:05
ریاست بھر میں موسلادھار بارش سے کل رات عام زندگی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ۔ بنگلور ، شیموگہ اور رائچور اضلاع میں زور دار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ سرکاری بسوں کی ہڑتال سے پریشان مسافروں کیلئے بارش اضافی پریشانیوں کا سبب بنا ۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 02:20:14
بنگلور سےدھارواڑ جارہی ایک نجی بس میں آگ لگ جانے کے نتیجہ میں تین افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ نو افراد شدید طور پر جھلس گئے ۔ یہ حادثہ آج بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ بس اپنی رفتار سے دوڑ رہی تھی۔کہ ہبلی کے قریب ہووور میں اچانک بس کو آگ لگ گئی۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 00:54:26
تعلقہ کے گنگولی کے شری ویریشور مندر کے قریب کھیلتے ہوئے سرفراز نامی ایک 14سالہ لڑکا مندر کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق سرفراز اور ابو صالح نامی دو لڑکے دوپہر کے وقت مندر کے قریب کھیل رہے تھے۔ سرفراز جو تالاب کے کنارے بیٹھا تھا حادثاتی طور پر پانی میں گر گیا۔
View more
Wed, 27 Jul 2016 23:38:26
ایک طرف جہاں سرکاری بسوں کی ہڑتال سے عوام کا حال بے حال ہوگیا ہے وہیں پر اولا اور یوبر جیسی ایپ والی آن لائن ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی اب جنوبی کینرا میں احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دی ہے جو یقیناًعوام کے مسائل میں مزید اضافے کا سبب ہوسکتا ہے
View more
Wed, 27 Jul 2016 18:39:36
انکولہ 27 جولائی (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے ہٹّی گیری نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ بدھ کی صبح قریب دس بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 27 Jul 2016 16:25:21
سابق ریاستی وزیر الحاج ڈاکٹر قمر لاسلام نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کی جانب سے سیول عدالت کی سب سے پہلی کارروائی کو تاریخ ساز اقدام قرقر دیتے ہوئے کمیشن کی چیر پرسن محترمہ بلقیس بانو اورکمیشن کے معزز ارکان کو مبارک باد دی ہے ۔
View more
Wed, 27 Jul 2016 16:14:04
عازمین حج اضلاع گلبرگہ ،بیدر اور یادگیر کے لئے سنٹرل حج ٹریننگ کیمپ کمیٹی گلبرگہ کے دوروزہ تربیتی کیمپ کا ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین ، درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کی سرپرستی میں 27جولائی کو اے این بیانکویٹ فنکشن ہال گلبرگہ میں اغاز ہوا۔
View more
Wed, 27 Jul 2016 14:45:15
مدھیہ پردیش کے مندسور ریلوے اسٹیشن پر منگل کو دو مسلم خواتین سے مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے. ایک ہندووادی تنظیم پر مار پیٹ کا الزام لگا ہے. تنظیم نے ان پر گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کا الزام لگایا تھا لیکن ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ یہ گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا گوشت ہے۔ اس معاملے کی گونج راجیہ سبھا میں بھی دیکھی جا رہی ہے. بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے معاملے کو اٹھایا ہے.
View more
Wed, 27 Jul 2016 11:12:00
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پانچ اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے منتخب کیے جانے والے انڈین ایتھلیٹ اندرجیت سنگھ بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy