Wed, 27 Jul 2016 01:56:23
تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں کل سے شروع کی گئی بے مدت بس ہڑتال نے آج مزید شدت اختیار کرلی۔ مسافروں کو آنے جانے کی سہولت نہ ہونے کے سبب کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Wed, 27 Jul 2016 01:43:48
سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جناردھن پجاری نے وزیر اعلیٰ سدرامیا پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سدرامیا کی کرسی اب لڑکھڑانے لگی ہیں اسی لئے اعلیٰ کمان کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں ریاست میں حکومت چلانی ہوگی۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 21:43:56
جبری وصولی اور منشیات (ڈرگس) فروشی کے الزام میں گوا جیل میں بند اشفاق بینگرے نامی ایک مبینہ گینگسٹر کا آج صبح جیل میں ہی قتل کردیا گیا ہے ۔اس بات کی اطلاع نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے پولس کے حوالے سے دی ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 16:07:59
جرمن صوبے باویریا کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انسباخ میں حملہ کرنے والے شامی مہاجر نے داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی بیعت کر رکھی تھی ۔ اتوار کو باویریا میں اس مہاجرنے خود کش حملے میں پندرہ افراد زخمی کر دیے تھے۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 16:03:54
ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکام نے اکتیس ماہرین تعلیم کو حراست میں لے لیا ہے اور بیالیس صحافیوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ترکی میں ایک ناکام فوجی بغاوت کے بعد یہ اقدام ایک متنازعہ کریک ڈاؤن کے تحت ان افراد کے خلاف اٹھایا جا رہا ہے
View more
Tue, 26 Jul 2016 16:01:08
جاپان میں ذہنی طور پر معذور افراد کے ایک رہائشی مرکز میں ایک سابق ملازم نے چاقو سے حملہ کر کے انیس افراد کو قتل اور پچیس کو زخمی کر دیا۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 15:57:30
سعودی عرب میں نابینا افراد کی بہبود کے لیے سرگرم ایک مقامی فلاحی تنظیم نے القصیم گورنری کے البریدہ شہر میں رہنے والے نابینا افراد کی مساجد تک رسائی کا خصوصی ٹریک تیار کرنے کے منصوبے پر کا کام شروع کیا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 15:50:11
امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹس کی وہ چار روزہ پارٹی کانگریس شروع ہو گئی ہے، جس میں شریک چار ہزار سات سو سے زیادہ مندوبین سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے پر صدارتی امیدوار نامزد کریں گے۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 15:44:23
سعودی عرب میں گذشتہ55سال سے ملازمت کی خاطر سکونت پذیر ایک امریکی الیکٹریکل انجینئرنے اسلام قبول کیاہے۔قبول اسلام کے بعد امریکی نو مسلم نے اپنا نام نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی نسبت سے محمد رکھا ہے.
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy