Thu, 08 Dec 2016 22:21:38
ریلوے نے نیشنل ریل پلان(این آرپی)تیار کرنے کے لیے سبھی حصہ داروں کے خیالات جاننے کے مقصد سے آج ایک ویب سائٹ لانچ کی، نیشنل ریل پلان اگلے سال کے وسط تک تیار ہو نے کا امکان ہے
View more
Thu, 08 Dec 2016 22:12:28
سی بی آئی نے آج دہلی ہائی کورٹ کے سامنے دعوی کیا کہ آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کے خلاف بہت سنگین الزامات ہیں،
View more
Thu, 08 Dec 2016 22:00:30
محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹ بند ی کے بعد، ٹیکس چھپانے کے معاملوں کی جانچ کے سلسلے میں کئی جگہ چھاپہ مارکر 73کروڑ روپے نقد اور 100کلو گرام سونے کی چھڑیں برآمد کئے ہیں، اس میں 8 کروڑ روپے کے نئے نوٹ بھی شامل ہیں۔حکام نے کہا کہ محکمہ نے ٹیکس قانون کے تحت برآمد املاک کے جائزے اور ضبطی کے عمل کے لیے اضافی ملازمین،
View more
Thu, 08 Dec 2016 21:51:27
حکومت نے آج کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں نیپال سمیت مختلف ممالک سے 90ہزار سے زائد ہندوستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو آج بتایا کہ تارکین وطن ہندوستانیوں کی مدد کے لیے بیرون ملک میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں سے وقت وقت پر رابطہ کرتے ہیں،
View more
Thu, 08 Dec 2016 21:40:58
دہلی حکومت نے آج مرکزی ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (سی ٹیٹ)پاس کرنے والے تقریبا 15000گیسٹ ٹیچروں کی تنخوامیں 90فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے حکومت کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ غیر سی ٹیٹ اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی 44فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے
View more
Thu, 08 Dec 2016 21:30:18
حکومت نے آج بتایا کہ صاف سروے دیہی رپورٹ کے مطابق سکم کو سب سے زیادہ صاف ریاست منتخب کیا گیا ہے۔لوک سبھا میں ہکم سنگھ کے سوال کے تحریری جواب میں پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر مملکت رمیش چندپا جگانجی ناگی نے کہا
View more
Thu, 08 Dec 2016 21:19:49
بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی رادھارانی پانڈا نے آج اڑیسہ اسمبلی میں الزام لگایا کہ بارگڑھ میں وزیر اعلی نوین پٹنائک کے ہاؤس کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے کی اجازت دینے سے پہلے ایک خاتون سے اس کے سیاہ رنگ کے اندرونی کپڑے کو اتارنے کو کہا گیا تھا۔رادھا رانی کے الزام سے ایوان میں ہنگامہ ہو گیا۔
View more
Thu, 08 Dec 2016 20:56:20
اسلام کے تین طلاق دینے کے طریقہ پر حملہ بولتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے تبصرہ کیا ہے کہ اس طرح سے فورا طلاق دینا ظالمانہ اور حد درجہ توہین آمیز ہے۔ہائی کورٹ نے دعوی کیا ہے کہ یہ ہندوستان کو ایک ملک بنانے میں رکاوٹ اور پیچھے دھکیلنے والا ہے۔جسٹس سنیت کمار کی ایک بنچ نے گزشتہ ماہ اپنے فیصلے میں دعوی کیا کہ ہندوستان میں اسلامی قوانین پیغمبر اسلام یا قرآن کریم کی روح کے برعکس ہے
View more