Sun, 11 Dec 2016 20:58:38
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین نے بھوپال میں ان کے خلاف ہوئے احتجاج کے لئے آر ایس ایس کی ثقافت کوذمہ دارٹھہرایا، جس کی وجہ سے وہ ایک تقریب میں شرکت نہیں کر پائے۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 20:43:31
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جموں وکشمیر کے کٹھوعہ میں یوم شہید کے پروگرام میں پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ دہشت گردی کا سہارا لے کر جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کر دے لیکن اسے یہ مغالطہ نہیں پالنے چاہئے۔پاکستان کوسمجھنا چاہئے کہ دہشت گردی بزدلوں کا ہتھیار ہوتا ہے، بہادروں کا نہیں۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 20:33:33
حکومت 9نومبر سے پہلے چھپے 500اور 1000کے نوٹوں کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے لئے شاید ریزرو بینک آف انڈیا قانون میں ترمیم کرے گی۔آئندہ بجٹ میں اس کا ذکر کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ نوٹ بندی کے عمل کے تحت500اور 1000کے نوٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے لئے قانون کی ضرورت ہو گی۔یہ 31مارچ سے پہلے مؤثرکیاجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ 1978میں کرنسی کومنسوخ کیا گیا تھا
View more
Sun, 11 Dec 2016 20:06:40
ممبئی کے گورے گاؤں مضافاتی علاقے کے آریہ کالونی میں آج ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر آریہ کالونی میں ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا جو کہ گورے گاؤں مضافاتی علاقہ ایک سبز پٹی ہے۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 20:00:41
ہائی کورٹس میں ریٹائر ججوں کی تقرری کو لے کر عدلیہ کے ساتھ اتفاق جتانے کے کچھ دنوں بعد وزارت قانون نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کے خلاف غلط کارروائیوں سے منسلک شکایات کو حل کرنے کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے۔اس سال اپریل میں وزرائے اعلیٰ اورچیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات کو6 ماہ کے وقفے کے بعد اکتوبر میں منظوری فراہم کی گئی
View more
Sat, 10 Dec 2016 22:25:42
مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کی جانب سے 39/ویں جلوس میلاد النبیﷺ و جلسہ سیرت النبیﷺ 12/دسمبر کو قائد محترم الحاج ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب سابق وزیر حکومت کرناٹک و رکن اسمبلی گلبرگہ شمال کی قیادت میں دوپہر3بجے مسلم چوک سے روانہ ہوگا،
View more
Sat, 10 Dec 2016 22:20:12
رناٹک کے چتردرگ ضلع میں ایک حوالہ کاروباری کے یہاں انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے میں 5کروڑ 70لاکھ کے نئے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔یہ سارے2000روپے کے نئے نوٹ ہیں۔اس کے یہاں سے28کلو سونے کے بسکٹ، سونے کے4کلو زیورات اور 100اور 20کے نوٹوں میں 90لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 22:05:05
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ انضباطی نہیں ہے اور اگر آجر نے اپنے ملازم کو غیر مناسب سزا بھی دی ہو تو بھی اس کاکام سزا دینا نہیں ہے۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 21:55:19
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ ریاست کا ہر گھر اگلے سال کے آخر تک بجلی سے روشن ہوگا۔اپنی نشچے یاترا کے لئے کٹیہار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ بہار کا ہر گھر اگلے سال کے آخر تک بجلی سے روشن ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy