Sun, 05 May 2019 00:30:56
پروفیسر سیف الدین سوزؔ، سابق مرکزی وزیر نے آج میڈیا کے نام جاری میں کہاہے کہ جب افسپا ء 10 نومبر 1990ء کولوک سبھا میں بحث کے لیے پیش کیا گیا تھا تو میں نے اُس وقت زبردست احتجاج کیا تھا اور اس فرسودہ قانون کی بل کواسپیکر کے سامنے پھینک دیاتھا۔ اس کی خاص وجہ یہ تھی کہ اس قابل مذمت قانون کی دفعہ (4)کے مطابق کوئی بھی سپاہی افسر یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر، گھروں کو جلا سکتا ہے
View more
Sun, 05 May 2019 00:26:41
مشہور فلم اداکارپرکاش راج دہلی میں آپ کے امیدواروں کے لیے ہفتہ سے انتخابی مہم کریں گے۔آپ کی دہلی یونٹ کے کنوینر گوپال رائے نے بتایاہے کہ پرکاش راج اس سلسلے میں پہلی ریلی سے شمال مشرقی لوک سبھا علاقے کے بابرپور میں خطاب کریں گے۔رائے نے بتایاہے کہ دہلی میں 12 مئی کو ہونے والے پولنگ سے پہلے پرکاش راج تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر تشہیر کریں گے
View more
Sun, 05 May 2019 00:23:31
چانددیکھناہمارامذہبی فریضہ ہے،اس سے بہت سی عبادتیں منسلک ہیں۔ اس لیے چانددیکھنے کااہتمام کریں۔یہ اپیل امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ،جھارکھنڈکے قاضی شریعت قاضی عبدالجلیل نے جاری کی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ5/مئی بروزاتوار شام بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کی پوری کوشش کریں
View more
Sun, 05 May 2019 00:17:29
شدیدطوفان فانی سے نقصانات ہونے کے بعد بھونیشور ایئرپورٹ سے سروس کے لیے دوبارہ تیارہوگیاہے۔بھونیشورایئرپورٹ کا آپریشن کرنے والی ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا(اے اے آئی) نے ایک ٹویٹ کیا،’فانی طوفان سے شدید نقصانات ہونے کے بعد رن وے اور آپریشنل ایریا کو پوری طرح سے صاف کر دیا گیا ہے۔ بھونیشور ایئرپورٹ دوپہر12:30 بجے آپریشن کے لیے تیارہوگیا ہے‘۔فانی سے بھونیشور ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ ٹرمینل بل
View more
Sun, 05 May 2019 00:09:48
راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے وزیراعظم نریندر مودی پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کی بہادری کی آڑ میں اپنی پانچ سالوں کی ناکامیابیوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔ریاستی کانگریس صدرمسٹرپائلٹ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کے معیاد کار میں راجستھان میں ندیوں کو جوڑنے
View more
Thu, 02 May 2019 23:20:51
کانگریس نے پاکستانی دہشت گردتنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کے ذریعہ بین الاقوامی دہشت گرد قراردینے کو ایک طویل اور مسلسل عمل کا نتیجہ بتایا اور الزام لگایاکہ وزیراعظم نریندرمودی اور انکی حکومت ہر حصولیابی کا کریڈٹ لینے لگتے ہیں۔کانگریس ترجمان راجیوشکلا اور راگنی نائک نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہاکہ جس دہشت گردکوبین الاقوامی دہشت گرد قراردیئے جانے کو مودی ح
View more
Thu, 02 May 2019 23:16:58
بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر بی جے پی کی 230 نشستیں آتی ہیں تو نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بھی بن سکتے ہیں۔سبرامنیم سوامی نے یہ بات غیرملکی اخبارہفنگٹن پوسٹ کو انٹرویومیں کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوامی نے کہا کہ گڈکری کو لانے کے سوال پر بھی سوامی نے بڑاردعمل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ شاندار ہوگا
View more
Thu, 02 May 2019 23:11:56
این آئی اے کی ٹیم نے ایک بار پھر امروہہ میں چھاپہ ماراہے۔کچھ دن پہلے غفران نام کے مشتبہ دہشت گرد کو این آئی اے نے دہلی سے گرفتار کیا تھا اور اب اسی کی نشاندہی پر چھاپہ ماری کی کارروائی چل رہی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ این آئی اے مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر چکی ہے اور 5 بار امروہہ میں چھاپہ مارا جا چکا ہے۔ 25 اپریل کو بھی این آئی اے کی ٹیم نے امروہہ میں چھاپہ ماری کی تھی
View more
Thu, 02 May 2019 23:06:12
لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے ٹکٹ نہ ملنے سے دلبرداشتہ رائے بریلی سے سابق بی جے پی امیدوار اجے اگروال نے وزیراعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ موجودہ انتخابات میں بی جے پی اترپردیش میں کم سے کم سیٹوں پرسمٹ جائے گی۔مسٹر اگروال نے جمعرات کو کہا کہ ”میں نے گذشتہ دس اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کوایک خط لکھ کران سے بوفورس معاملے میں اس وقت کے وزیر اعظم راجیو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy