Sun, 15 Jun 2025 12:29:03
دبئی کے مشہور علاقے مرینا میں واقع ایک 67 منزلہ بلند رہائشی عمارت میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود 3820 رہائشیوں کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کی اور مسلسل 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئیں۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 17:11:07
سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں اللہ کے مہمانان کو 4.5 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی فراہم کیا۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 12:55:05
آج ایام تشریق کے آخری دن، حج 2025 کی روحانی تکمیل کے ساتھ ہی لاکھوں حجاج کرام نے منیٰ میں جمرات پر رمی کا آخری مرحلہ مکمل کیا۔ حجاج نے جمرات الصغریٰ، الوسطیٰ اور العقبیٰ کو ترتیب سے کنکریاں مارتے ہوئے حج کے اہم ترین مناسک میں سے ایک کو ادا کیا۔ اس کے بعد وہ مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوئے، جہاں طوافِ وداع کی ادائیگی کے ذریعے انہوں نے اپنے حج کا اختتام کیا۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 17:10:17
دنیا کے مختلف خطوں سے آئے لاکھوں مسلمان آج رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے عرفات کے میدان میں جمع ہوئے ہیں۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج پیش کرتے ہوئے حرمین شریفین کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے تقویٰ، صبر اور امت کے اتحاد پر زور دیا۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 10:37:56
ذی الحجہ کی آٹھ تاریخ کو سورج غروب ہوتے ہی حجاج کرام کی مشعر عرفات روانگی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جہاں آج بروز جمعرات وہ رکنِ حجِ اعظم، یعنی وقوفِ عرفہ ادا کریں گے۔ یہی وہ دن ہے جسے احادیث میں افضل ترین دن قرار دیا گیا ہے اور جس نے عرفہ کا دن نہیں پایا، اس کا حج مکمل نہیں ہوتا۔
View more
Mon, 02 Jun 2025 13:10:21
سعودی عرب میں حج 2025 کے پیش نظر سخت اقدامات نافذ کرتے ہوئے 2,69,678 افراد کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ غیر مجاز زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور گزشتہ سال شدید گرمی کے باعث ہونے والی اموات کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 29 May 2025 12:56:37
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں حکام نے ایک رہائشی گھر میں قائم غیر قانونی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آبِ زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
View more
Mon, 26 May 2025 11:39:49
کویت میں حکومت کے ایک اچانک اور سخت فیصلے نے ہزاروں لوگوں کی زندگی یکسر بدل کر رکھ دی ہے۔ جن شہریوں نے معمول کے مطابق اپنی صبح کا آغاز کیا، انہیں اس وقت شدید دھچکا لگا جب پتا چلا کہ ان کے سرکاری دستاویزات، بینک اکاؤنٹس اور دیگر بنیادی سہولتیں بند ہو چکی ہیں۔
View more
Sat, 10 May 2025 17:45:57
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ہجری سال 1447ھ کے لیے عمرہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق، نئے عمرہ سیزن میں غیر ملکی زائرین کی آمد 15 ذوالحجہ 1446ھ، یعنی 11 جون 2025 سے شروع ہوگی۔ کیلنڈر میں عمرہ ویزا کے اجرا کی اہم تاریخیں، غیر ملکی ایجنٹس کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات، اور بیرونِ مملکت سے آنے والے زائرین کے داخلے اور روانگی کی آخری تاریخیں بھی شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy