ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    مظاہروں میں تسلسل رہا تو ایمرجنسی پر غور کیا جا سکتا ہے: فرانسیسی حکومت

    مظاہروں میں تسلسل رہا تو ایمرجنسی پر غور کیا جا سکتا ہے: فرانسیسی حکومت

    Mon, 03 Dec 2018 02:04:21 
    فرانسیسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بدامنی جاری رہنے کی صورت میں حکومت سرکاری املاک اور عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ حکومتی ترجمان نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا کہ نقاب پوش نوجوانوں کے گروہوں نے دھاتی سلاخوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر وسطی پیرس میں املاک کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ درجنوں موٹر کاروں کو نذر آتش بھی کیا
    پوتین کا ایردوآن سے اِدلب میں جنگ بندی مؤثر بنانے کا مطالبہ

    پوتین کا ایردوآن سے اِدلب میں جنگ بندی مؤثر بنانے کا مطالبہ

    Mon, 03 Dec 2018 01:58:38 
    کرملن ہاؤس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے صوبے ادلب میں جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے واسطے ’’زیادہ مؤثر اقدامات‘‘کریں
    امریکی نیوی کے اعلیٰ افسر کی بحرین میں پراسرار ہلاکت

    امریکی نیوی کے اعلیٰ افسر کی بحرین میں پراسرار ہلاکت

    Mon, 03 Dec 2018 01:54:39 
    امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹیرنی بحرین میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ وہ بحرین میں متعین امریکی پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر، مشترکہ سمندری نگرانی کی افواج کے سربراہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی بحری افواج کے کمانڈر بھی تھے۔ امریکی فوج کے عسکری آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے رحلت پانے والے نیول افسر کو ایک شاندار فوجی افسر قرار دیا
    خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے براہِ راست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پومپیو

    خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے براہِ راست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پومپیو

    Mon, 03 Dec 2018 01:48:05 
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھرباور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں اور انہیں اس کیس میں ملوث کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا
    وزیراعظم پر کرپشنز الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے: پولیس

    وزیراعظم پر کرپشنز الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے: پولیس

    Mon, 03 Dec 2018 01:45:14 
    اسرائیل کی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے تحت عدالتی کارروائی شروع کریں۔ رواں برس فروری میں بھی پولیس نے نیتن یاہو پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اسرائیلی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اْن کی بیوی سارہ پر رشوت وصول کرنے، فراڈ اور اعتماد شکنی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرائیں
    ہنومان کو دلت قرار دینے پر چندر شیکھر آزاد نے کہا؛ دلتوں کو چاہیئے کہ وہ ہنومان مندروں پر قبضہ کرے

    ہنومان کو دلت قرار دینے پر چندر شیکھر آزاد نے کہا؛ دلتوں کو چاہیئے کہ وہ ہنومان مندروں پر قبضہ کرے

    Mon, 03 Dec 2018 01:32:08 
    چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ کی جانب سے دعویٰ کئے جانے کے بعد کہ لارڈہنومان دلت تھے ، بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر نے آج کہاکہ دلت برادری کے افراد کو چاہئے کہ وہ ملک بھر میں تمام ہنومان مندروں پر قبضہ کرلیں اور وہاں دلتوں کو پجاری بنادیا جائے ۔ راجستھان کے الور ضلع میں ایک ریلی کے دوران آدتیہ ناتھ نے کہاتھا کہ ہنومان ایک دلت تھے
    پیرس میں مظاہرے، ’ہنگامی حالت نافذ کی جا سکتی ہے‘

    پیرس میں مظاہرے، ’ہنگامی حالت نافذ کی جا سکتی ہے‘

    Mon, 03 Dec 2018 00:32:33 
    فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ارجنٹائن سے وطن واپسی کے فوری بعد اتوار کے دن پیرس میں واقع تاریخی آرک دے ٹریومف کا دورہ کیا اور وہاں ہفتے کے دن ہوئے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا براہ راست معائنہ کیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اتوار کے دن پیرس میں تاریخی آرک دے ٹریومف( Arc de Triomphe) کا دورہ کیا
    ایودھیا معاملے پر عدلیہ پر دباؤ اوردھمکیاں دی جارہی ہیں ، منگلور میں سابق جسٹس ناگ موہن داس کا خطاب

    ایودھیا معاملے پر عدلیہ پر دباؤ اوردھمکیاں دی جارہی ہیں ، منگلور میں سابق جسٹس ناگ موہن داس کا خطاب

    Sun, 02 Dec 2018 01:53:31 
    ایودھیا معاملے پر عدلیہ پر دباو¿ اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ،عدلیہ پر اس بات کابھی دباو¿ڈالا جارہاہے کہ ان کے حق میں فیصلے سنائے جائیں ، یہ بات ریٹائرڈ جسٹس ناگ موہن داس نے کہی ۔ وہ یہاں منگلور میں منعقدہ جنانڈی پروگرام میں خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آج اہم دستوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔
    برہمنوں کی توہین! ٹوئٹر سی ای او جیک ڈارسی کے خلاف ایف آئی آر کی ہدایات

    برہمنوں کی توہین! ٹوئٹر سی ای او جیک ڈارسی کے خلاف ایف آئی آر کی ہدایات

    Sat, 01 Dec 2018 22:16:01 
    راجستھان کے جودھپور کی ایک عدالت نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈارسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ عدالت نے یہ حکم ’ویر فاؤنڈیشن ‘نامی ایک تنظیم کے یوتھ یونٹ کے نائب صدر پرنس شرما کی درخواست پر دیا ہے۔ راجکمار کے وکیل ہستی مل سارسوت نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی