Fri, 30 Nov 2018 01:29:42
پیشرو یو پی اے حکومت کی مدت کے دوران کی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی)کی ترقی کی شرح کے نظر ثانی اعداد و شمار کو جاری کرنے میں نیتی آیوگ کے کردار کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔حکومت کے ہی کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس اعلان سے نیتی آیوگ کو الگ رکھ کر تنازعہ سے بچا جا سکتا تھا۔نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار اورچیف پروین شریواستو نے بدھ کو پریس کانفرنس میں پرانی سیریز کے نظر ثانی اعداد و شمار جاری
View more
Fri, 30 Nov 2018 01:22:33
ہرین پانڈیا کوقتل کرنے کے الزامات سے 12 مسلم نوجوانوں کوبری کرنے والے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل اپیل پرآج دوسرے دن بھی سماعت عمل میں آئی جس کے دوران یونین آف انڈیا اور سی بی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف انڈیا تشار مہتا کے معاونین وکلاء نے بحث شروع کی لیکن دو رکنی بینچ کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالوں کے وہ جواب نہیں دے سکے
View more
Fri, 30 Nov 2018 00:49:48
تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی)کے ایک انجینئرکی لاش یہاں ایک ہوٹل میں ملی۔ابتدائی طور پر پولیس خودکشی کامعاملہ سمجھ رہی ہے۔کینٹ پولیس سٹیشن انچارج ارون سینی نے بتایا کہ او این جی سی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے طورپرکام کررہے وپن یادو کی لاش دوپہر میں ہوٹل کے کمرے لٹکی ہوئی ملی۔فی الحال مہاراشٹر میں پوسٹیڈ یادو یہاں او این جی سی کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے
View more
Fri, 30 Nov 2018 00:38:06
راجستھان اسمبلی کے انتخاب میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یو پی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہنوما جی پر تبصرہ کیا۔وزیراعلی یوگی کی اس کے لئے تنقید کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ،’’راجستھان سرو برہمن مہاسبا‘‘نامی ایک تنظیم نے وزیر اعلی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔اس نوٹس میں تین دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان پر ووٹنگ کے لئے ہنومان جی کی ذات کودرمیان میں لانے کا الزام لگایا
View more
Fri, 30 Nov 2018 00:32:34
مہاراشٹر میں ریزرویشن کولے کرمراٹھاسماج کی لڑائی نتیجے تک پہنچ گئی ہے۔مراٹھا ریزرویشن بل مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو منظور ہوگیا ہے۔وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے مراٹھا برادری کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن دینے سے متعلق ریاست پسماندہ طبقہ کمیشن (ایس بی سی سی)کی سفارشات پر کارروائی رپورٹ(اے ٹی آر)ایوان میں رکھی۔اسمبلی کی رضامندی کے ساتھ بل منظور ہوگیا ہے،اب بل کو ریاست کے ایوان
View more
Fri, 30 Nov 2018 00:27:32
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ایم) کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہر مرتبہ انتخابات کے وقت رام مندر کا مسئلہ اٹھا کر سماج میں فرقہ وارانہ صف بندی کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس مرتبہ بھی اس نے ایسا ہی کیا ہے لیکن اب عوام کا موڈ بدل رہا ہے اور وہ اس حکومت کو ہٹانے چاہتی ہے
View more
Fri, 30 Nov 2018 00:21:11
اردو زبان کے فروغ کے لئے سرگرم اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل)کی مختلف امور سے متعلق کمیٹیاں فوراً تشکیل کرے تاکہ ملک میں اردو کی ترویج و اشاعت کا یہ سب سے بڑا ادار ہ اپنی سرگرمیاں بحسن و خوبی انجام دے سکے
View more
Fri, 30 Nov 2018 00:16:22
جہازرانی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بحری معیشت کو ہندوستانی معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ ان کی حکومت ’ساگر مالا‘ اسکیموں کے تحت سمندر پر مبنی معاشی صلاحیت میں اضافہ کے لیے ضروری اقدامات کررہی ہے۔مسٹر گڈکری نے کینیا کے نیروبی میں بحری معیشت پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کی معاشی ترقی پروگرام کے تحت بحری معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیار کیا جارہا ہے
View more
Thu, 29 Nov 2018 02:23:33
وزیراعظم نریندرمودی جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ارجنٹیناجائیں گے۔روانگی سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ’’میں 29 نومبر یکم دسمبر 2018 کے دوران، ارجنٹینا کی میزبانی میں منعقدہ جی۔20 سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے بیونس آئرس کے دورے پر جاؤں گا‘‘۔وزیراعظم نے بتایاکہ جی۔20 کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی20معیشتوں کے مابین کثیر پہلوئی تعاون کو فروغ دینا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy